سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 26ہزار 163تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں11مسافروںسمیت 68افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثری کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 25ہزار783ہوگئی ہے۔ ان میں 73 ہزار 941 کشمیر جبکہ 51ہزار842جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ سنیچر کو جموں و کشمیر میں کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا اوراس وجہ سے متوفین کی مجموعی تعداد 1954بنی ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں1229کشمیر جبکہ 725جموں میں فوت ہوئے ہیں۔نئے 68معاملات میں 18جموں جبکہ 50کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے50افراد میں 24کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے اور اسطرح یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 26742ہوگئی ہے جن میں 25964صحتیاب اور 461متاثرین فوت ہوئے ہیں جبکہ 317افراد ابھی زیر علاج ہیں۔ بارہمولہ ضلع میں6افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح یہاں متاثرین کی تعداد 8180ہوگئی ہے جن میں 7966صحتیاب اور 175متاثرین فوت اور 39ابھی زیر علاج ہیں۔ بڈگام ضلع میں سنیچر کو مزید1شخص متاثر ہو۱ اور یہاں متاثرین کی تعداد 7851تک پہنچ گئی جن میں 7691صحتیاب اور 119متاثرین فوت جبکہ41ابھی زیر علاج ہیں۔ پلوامہ ضلع میں7افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 5829ہوگئی ہے جن میں 5698صحتیاب اور 89فوت ہوگئے ہیں جبکہ41ابھی زیر علاج ہیں۔ کپوارہ میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 5672ہوگئی ہے جن میں 5571صحتیاب اور 96متاثرین فوت ہوئے ہیںجبکہ یہاں5 مریض زیر علاج ہیں۔ اننت ناگ میں 6افرادکی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 4980ہوگئی ہے جن میں 4854صحتیاب اور 86فوت ہوگئے ہیں جبکہ35ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بانڈی پورہ میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی اور یہاں متاثرین کی تعداد 4709ہوگئی جن میں سے 4631سحتیاب ہوگئے ہیں اور یہاں 62متاثرین فوت ہوگئے اور یہاں ابھی16افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گاندربل میں2افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی تعداد 4664بنی ہوگئی ہے جن میں4594صحتیاب اور 47فوت ہوگئے ہیں جبکہ یہاں23افراد ابھی بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کولگام ضلع میں بھی سنیچر کو2 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اورمتاثرین کی مجموعی تعداد 2717جن میں 2651صحتیاب اور 54 متاثرین کو وائرس نگل گیا اور12ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ شوپیان میں2افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 2597ہوگئی ہے جن میں سے 2533صحتیاب اور 40افراد فوت ہوگئے جبکہ24افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے میں 18افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ ان میں سے 10کا تعلق ضلع جموں سے ہے۔ ضلع جموں متاثرین کی مجموعی تعداد 25149ہوگئی ہے جن میں 24681صحتیاب اور 373فوت ہوگئے ہیں جبکہ95افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ادھمپور ضلع میں سنیچر کو مزید5افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اسطرح ضلع میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4256ہوگئی ہے جن میں 4176صحتیاب، 57فوت اور 23ابھی زیر علاج ہیں۔راجوری میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اوراسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد3875ہوگئی ہے جن میں 3815صحتیاب جبکہ 55فوت ہوگئے ہیں اور 5زیر علاج ہیں۔ سانبہ میں سنیچر کو ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 2836ہوگئی ہے جن میں2790صحتیاب اور 40فوت ہوگئے جبکہ 6افراد ابھی زیر علاج ہیں۔
ائر پورٹ پر باہر سے آنے والے ہر مسافر کا ٹیسٹ ہوگا
مثبت آنے کی صورت میں ہوائی اڈے سے باہر نکلنے کی اجازت نہ ہوگی
نیوز ڈیسک
سرینگر//ملک کی کئی ریاستوں میں کووِڈ- 19کے معاملوں میں اضافہ ہونے کی بناپرجموں کشمیر حکومت اس انفیکشن کے سراُبھارنے کو روکنے کیلئے احتیاطی اقدام کررہی ہیں۔قائمقام صوبائی کمشنر ،کشمیر ڈاکٹر شاہد اقبال نے ایک میٹنگ کے دوران اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں، جو پورے کشمیرمیں لاگو ہوں گی ۔انہوں نے سرینگر ائر پورٹ پراحتیاطی میکانزم کو مضبوط بنانے کی سرینگر اور بڈگام انتظامیہ کو ہدایت دی اور وہاں کوروناوائرس کی جانچ کیلئے اضافی ٹیسٹنگ سہولیات قائم کرنے کو کہا تاکہ فوری طور اس کی رپورٹ دی جائے ۔ڈاکٹر شاہد اقبال نے ہدایت دی کہ کسی بھی آنے والے مسافر کوکووِڈ- 19ٹیسٹ کے بنا ائر پورٹ چھوڑنے کی اجازت نہ دی جائے اور رپورٹ وصول ہونے کے بعد ہی مسافروں کو ائر پورٹ چھوڑنے کی اجازت دی جائے یہ ہدایات کشمیر میں اس رجحان کے بعدجاری کی گئیں جس میں مسافروں کو مقامی لوگوں کے مقابلے میں کووِڈ- 19میں مبتلاء پایا گیا۔اس سے قبل میٹنگ میں ناظم صحت کشمیر ڈاکٹر سمیر متو نے کہا کووِڈ- 19کی صورتحال کشمیرمیں مثبت ہے اور اس کے پھیلنے کی شرح بھی کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت اقدام کی ضرورت ہے تاکہ صوبے میں انفیکشن کے دوبارہ سر اُبھارنے کو روکا جائے۔اس دوران جن مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے انہیں الگ رکھا جائے گا تاکہ مقامی آبادی میں انفیکشن کے پھیلنے کو روکا جائے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جن مسافروں کے پاس 48گھنٹے قبل کیا گیا آرٹی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ ہوگاانہیں سرینگر ائر پورٹ پرٹیسٹ سے نہیں گزرنا ہوگا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں مثبت کیس پائے گئے ہیں اور جموں کشمیرمیں بھی مسافروں میں کوروناوائر س پایا گیا اس وجہ سے جموں کشمیرمیں احتیاطی تدابیر کے تحت اقدام کئے گئے ہیں۔