سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 43 ہزار 130ٹیسٹ کئے گئے جن میں 774افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں(اس سے قبل 6 اپریل کو جموں و کشمیر میں 561 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی تھی)۔متاثرین کی مجموعی تعداد 307412ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 12افراد فوت ہوگئی ہے اور اسطرح جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4186تک پہنچ گئی ۔ اتوار کو جموں و کشمیر میں 11مسافروں سمیت 774افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 229جموں جبکہ 545کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے545متاثرین میں 6سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ 539افراد مقامی سطح پر رابطے میں آئے ہیں۔ کشمیر کے 545متاثرین میں سرینگر میں149، بارہمولہ میں38، بڈگام میں83، پلوامہ میں49، کپوارہ میں64، اننت ناگ میں59، بانڈی پورہ میں 38، گاندربل میں22،کولگام میں35 اور شوپیان میں صرف8متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ90ہزار420ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید5فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میںصدر اسپتال میں2، ضلع اسپتال گاندربل میں 1،سکمز صورہ میں 1اور رعناواری اسپتال میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2149ہوگئی ہے۔ جموں میںاتوارکو229فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے5بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ224فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے229متاثرین میں جموں میں38، ادھمپور میں4، راجوری میں36، ڈوڈہ میں55، کٹھوعہ میں8، سانبہ میں8 کشتواڑ میں20، پونچھ میں30 رام بن میں22اور ریاسی میں8افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد116992ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید7فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میںجی ایم سی راجوری میں 2، جی ایم سی جموں میں ایک،جی ایم سی کٹھوعہ میں ایک، سی ایچ سی سرنکوٹ میں ایک،چوہان ایم ایس سی پٹھانکوٹ میں 1 جبکہ ایک شخص فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2037ہوگئی ہے۔
منفی رپورٹ رکھنے والے مسافر
لکھنپور میںٹیسٹ کرانا لازمی نہیں: حکام
نیوز ڈیسک
جموں// آرٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ ساتھ رکھنے والے مسافروں کو لکھنپور میں نیا کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ضلع کٹھوعہ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں آنے والے جن مسافروں کے پاس RTPCRکی منفی رپورٹ ہوگی، انہیں یوٹی میںداخل ہونے کیلئے لکھنپور میں نیا کورنا ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں ہے۔ح ضلع انتظامیہ کٹھوعہ کی جانب سے جاری کئے گئے آرڈر زیر نمبر902/DivCom/DCCR/155/2021بتاریخ 11جون202 میں جموں وکشمیر میں داخل ہونے والے تمام مسافروں ، جن کے پاس گزشتہ48گھنٹوں کے دوران کووڈ ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ساتھ ہوگی کو لکھنپور یا کٹھوعہ ریل سٹیشن پر دوبارہ کووڈ19ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں اور وہ بلا روک ٹوک داخل ہوسکتے ہیں۔