۔66جونیئر سکیل کے اے ایس افسران

سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر انتظامی سروس کے66 جونیئر سکیل افسران کی سلیکشن گریڈ میںمنظوری دی ہے۔2کے اے ایس افسران کو محکمہ سیاحت میں ڈیپوٹیشن پر بھیجنے کے احکامات بھی صادر کئے گئے ہیں۔ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے جونیئر اسکیل ممبروں کے حق میں سلیکشن گریڈ (غیر فعال) بشمول گریڈ تنخواہ 5600 لیول 10 اے کیلئے منظوری دی گئی ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں ان افسراں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ فہرست میں محمد اشفاق، سلام دین، سونم چوسڈن، کیلاش دیوی،سید نماز نہین تبسم شاہ،نتن ورما، ایشا چب،نریندر کمار، بھومیکا شرما، زبیر احمد لون، انیل کمار،عبدالرحیم،پدما انگمو،محمد اشرف چوہدری، دیپ کمار،،نصر رسول،شوکت احمد ،طاہر محی الدین وانی، اکشی گپتا، اشتیاق محی الدین،محمد حسین میر،عیزیتا سحر قریشی، ڈاکٹر محسن مشتاق،نعیم اقبال شیخ ،سنیندر جیت کور،صباح احمد شاد، مبشر محمدبٹ، حسین مختار احمد ڈار،نصیر احمد بابا، پنیکا پنڈتا، محمد اقبال ملک ،نازیہ چوہدری،طارق پرویز ،مونیکا تھاپا،محمد صغیر،مبشر امین،معراج الدین وانی،بھوانی اتری،پرتیک پنجاتھی،صبا نور،نیپون ٹکو،ارم عزیز،عبدالرقیب بٹ،روپالی مہاجن،روپندر کور،سرفراز احمد،ہمانشی گپتا،،منصور احمد، زمود احمد، افہم شاہ ،سونیکا پریشا،شازیہ رحمان ،قدیر احمد،راہول گپتا،دیویا نند،سپنا ،تاجم یوسف،پلوی،بینش وانی،سونم ورما،روہت کشیپ،وحید احمد،محمد عارف لون،کپل دیول،مدثر اقبال،محمد رافیع اورعاشق رفیق ملک شامل ہیں۔ اس دوران ایک اور علیحدہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ماہ اکتوبر کے آخری ہفتہ میں جموں کشمیر میں ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے’’ ہفتہ نمایا میلہ‘‘ کیلئے مزید2افسراں کو محکمہ سیاحت کی خدمت میں دیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر کے دفتر میں تعینات اسسٹنٹ چیف الیکٹورل افسر روہت کشپ کے بدلے محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے راجوری میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عارف لون اور محکمہ عمومی میں اپنی تقرری کی منتظر کے اے ایس افسر اقراء سعید کی جگہ جنرل ایڈمنسٹریشن میں اپنی تقرری کی منٹطر افسر سید عیاد قادری کو ایک ماہ کیلئے محکمہ سیاحت کی خدمت میں دیا گیا۔ادھر سیکریٹریٹ سروس کے ایک سنیئر اسسٹنٹ محمد یعقوب کے استعفیٰ کو بھی منظوری دی گئی۔