ریاسی//ریاسی پولیس نے ٹی آر سی ہوٹل کے نزدیک بارہ دری میں ایک شخض سے600گرام چرس بر آمد کی ۔ پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ریاسی انسپکٹر اشونی شرما کی قیادت والی ایک پولیس پارٹی نے مصدقہ اطلاع ملنے پر ٹی آر سی ہوٹل بارا دری میں ایک ناکہ لگایا اور دوران چیکنگ کے ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK06A-1680 جسے ایک وکاس شرما ولد راجندر کمارساکنہ بھدرواہ حال زیرو موڑ تلوارا چلا رہا تھا ،جو اپنے آپ کو پولیس سے چھپانے کی کوشش کر رہا تھا ،کوپولیس پارٹی نے گرفتار کیا اور اسکے قبضہ سے600گرام چرس بر آمد کی ۔پولیس نیاس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر79/2018 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔