سرینگر //لیگل میٹرالوجی محکمہ کی ٹیموں نے کل صورہ،حضرت بل،لعل بازار،نٹی پورہ،چھانہ پورہ،باغات اور راولپورہ سمیت کئی علاقوں میں بازاروں کامعائنہ کیا۔جس دوران لیگل میٹرالوجی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث کئی قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔حالانکہ محکمہ کو نانوائیوں کے خلاف کم وزن کی کشمیری روٹی فروخت کرنے کی کئی شکایات موصول ہوئی تھیں لیکن ایک بھی شکایت کو جائز نہیں پایا گیا۔بااختیار کمیٹی نے 60گرام کشمیری روٹی کی قیمت5روپے مقرر کی ہے۔اس دوران کئی قصوروار وں پر 5ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔