سرینگر // محکمہ موسمیات نے 6اور 7مارچ کوموسم میں تبدیلی آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ اس دوران کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو سکتی ہے ۔چند روز سے وادی کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے اور حالیہ بارشوں کے بعد سردی میں جو اضافہ ہوا تھا اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں اور بالائی حصوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ سرینگر میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 3.9ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2.8رہا تھا۔ گلمرگ میں گزشتہ شب درجہ حرارت منفی 1.ڈگری سیلسیش جبکہ پہلگام میں 2.1ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گلمرگ کے بغیروادی کے شمال و جنوب میں کہیں بھی منفی درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔