رام بن //مرکزی سرکار کے ’’ ہنر سے روزگار ‘‘سکیم کے تحت ضلع کے55 بیروز گار نوجوانوں بشمول طالبات نے فوڈ کرافٹ انسٹیچوٹ کا کورس پاس کیا ہے۔اس سلسلہ میں8 ہفتوں اور 6 ہفتوں کا کورس پاس کرنے والوں میںاسناد تقسیم کئے گئے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی مہمان خصوصی تھے۔پرنسپل فوڈ کارپوریشن آف انڈیا جموں جیوتی بھٹی،فیکلٹی ممبران پرنس عنایت، دھیرج شرمااور اعجاز لون کے علاوہ طلاب او رمقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اپنے خطاب میں ڈی سی نے کہا کہ ہنر سے روزگارکورس بیروز گاروں کے لئے اپنا روزگار تلاش کرنے کیلئے ایک سنہری موقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے بانہال علاقہ کے ان 55 نوجوانوں نے8 ہفتوں اور 6ہفتوں کی تربیت حاصل کی ۔فی کس ٹرینی کو سند کے علاوہ فی کس فی کورس 1500 روپی کی رقم بھی عطا کی گئی ۔