جموں و کشمیر کی نصف آبادی اب کھیلوںمیں سرگرم :چیف سیکرٹری
سری نگر//چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کل انڈور اسٹیڈیم سری نگر میں 52ویں سینئر نیشنل (مرد) ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شرکت کی۔چیمپئن شپ کا انعقاد جموں و کشمیر ہینڈ بال ایسوسی ایشن نے ہینڈ بال ایسوسی ایشن انڈیا کے زیراہتمام جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل (جے کے ایس سی) کے اشتراک سے کیا تھا۔یکم سے 5 ستمبر تک ہونے والی چیمپئن شپ میں UTs اور ہندوستان کی ریاستوں کی تقریباً 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہریانہ نے ریلوے کو شکست دے کر 52 ویں قومی سینئر مردوں کی ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ جموں و کشمیر اور گجرات کو چیمپئن شپ میں مشترکہ سیکنڈ رنر اپ قرار دیا گیا۔ڈاکٹر مہتا جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نے ریمارک کیا کہ UT میں گزشتہ چند سالوں کے دوران کھیلوں کی ثقافت اور بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ جموں و کشمیر کی نصف آبادی اب کھیلوں کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ کھیل شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کیریئر کی تشکیل بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور کھیلوں سے محبت کرنے والے افراد کو بھی تاکید کی کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں جو زندگی میں مثبتیت پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے۔