سرینگر //محکمہ صحت نے وادی میں 50بیڈوں سے زیادہ صلاحیت والے نجی اسپتالوں اور طبی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مریضوں کی بہتر طبی نگہداشت کیلئے آکسیجن پلانٹوں کو نصب کرائے۔ محکمہ صحت کی جانب سے 27جولائی 2021کو جاری کئے گئے ایس آر او 253 میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن اتل ڈلو نے کلنیکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ(Clinical Establishment Act) 2010کی دفعہ2اور دفعہ 12کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں قائم 50بیڈوں سے زیادہ صلاحیت والے نجی اسپتالوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بہم رکھنے کیلئے آکسیجن پلانٹوں کی تنصیب عمل میں لائیں۔