۔5 سالہ ریکرنگ ڈیپازٹ سکیم|| شرح سود میں6.7فیصد اضافہ ۔ 2سالہ اور 3سالہ کے علاوہ د یگر چھوٹی بچت اسکیموں پر شرح برقرار

 عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//حکومت نے جمعہ کو 5 سالہ ریکرنگ ڈیپازٹ سکیم پر سود کی شرح دسمبر کی سہ ماہی کے لیے 6.5 فیصد سے بڑھا کر 6.7 فیصد کردی جبکہ دیگر تمام چھوٹی بچت اسکیموں کے لیے شرحیں برقرار رکھی ہیں۔وزارت خزانہ کے سرکیولر کے مطابق سیونگ ڈیپازٹ پر سود کی شرح 4 فیصد اور ایک سال کے ٹرم ڈیپازٹ پر 6.9 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔ستمبر کی سہ ماہی کے دوران شرحیں ایک جیسی تھیں۔دو سالہ اور تین سالہ دونوں ٹرم ڈیپازٹس پر شرح سود 7 فیصد ہے جبکہ پانچ سالہ ٹرم ڈیپازٹ پر شرح 7.5 فیصد ہے۔بزرگ شہریوں کی بچت سکیم پر 8.2 فیصد شرح سود ملے گی۔ماہانہ انکم اکانٹ سکیم پر سود کی شرح 7.4 فیصد ہے جبکہ قومی بچت کے سرٹیفکیٹ پر یہ 7.7 فیصد اور پبلک پراویڈنٹ فنڈ (PPF) سکیم پر 7.1 فیصد ہے۔کسان وکاس پترا پر شرح سود 7.5 فیصد ہے اور سرمایہ کاری 115 مہینوں میں پختہ ہو جائے گی۔سرکیولرکے مطابق، مقبول گرل چائلڈ سکیم سوکنیا سمردھی اکانٹ پر شرح سود کو 8 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔حکومت ہر سہ ماہی میں چھوٹی بچت کی اسکیموں پر شرح سود کو تبدیل کرتی ہے، جو زیادہ تر پوسٹ آفس کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔