Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

۔5 جی ٹیکنالوجی! | تیز ترین ٹیکنالوجی متعارف کرنے کی دوڑجاری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 28, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
جدید دور میں ماہرین تیز سے تیز ترٹیکنالوجی متعارف کرانے کی دوڑ میں مصروف ہیں۔ خواہ وہ کمپیوٹنگ ڈیوائسز ہوں ،لیب ٹاپ ہوں یا اسمارٹ فون، ہماری خواہش ہوتی ہے کہ وہ دی ہوئی کمانڈ کے نتائج سیکنڈوں میں ظاہر کردیں۔ آج ایسا ہونا کافی حد تک ممکن بھی ہوگیا ہے، کیوںکہ بہت سے کام کمپیوٹر ڈیوائسز سیکنڈوں میں انجام دے دیتے ہیں، پھر بھی کچھ ایسے کام ہیں جنہیں مکمل ہونے میں تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے جیسے کہ بھاری ملٹی میڈیا فائلز، ایپ اور سافٹ وئیرز وغیرہ کی ڈائون لوڈنگ۔ماضی کے مقابلے میں موجودہ دور کی ٹیکنالوجی بہت تیز ہے۔اس کی ایک مثال کمپیوٹر کی تمام خصوصیات کا سیل فون میں سما نا ہے۔ اب صارفین کے ساتھ ماہرین کی توجہ کا مرکز بھی اسمارٹ فون اور سیلولر ٹیکنالوجی ہے۔اسی وجہ سے سیلولر ٹیکنالوجی 1 جی ،2جی ،3 جی اور 4 جی سے آگے بڑھ کر 5 جی کے حیران کن اور تیز ترین دور میں داخل ہورہی ہے۔ اور کچھ مہینوں میں ابتدائی طورپر 5جی سروس پانچ بڑےشہروں میں شروع کردی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق اس جنریشن میں ہائی فریکوئنسی اور بینڈ وتھ استعمال کی جائے گی۔ اس کے ذریعے صارفین ماضی کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سےفائلز ، گانے، وڈیوز اور ایپس ڈیٹا ڈائون لوڈ اور اپ لوڈ کر سکیں گے ۔اس ٹیکنالوجی سے فی سیکنڈ دس گیگا بائٹ منتقل ہوسکتے ہیں۔ اب تک جی نیٹس کے لیے سات سو میگا ہرٹز سے چھ گیگا ہرٹز کی فریکوئنسیز استعمال کی جارہی تھیں۔لیکن 5 جی میں اٹھائیس سے ایک سو گیگا ہرٹز کے درمیان فریکسوئنسیز استعمال کی جائیں گی۔چند سال قبل دنیا بھر سے تقریباً 250 سائنس دانوں نے اقوام متحدہ میں ایک پٹیشن دائر کی تھی ،جس پر عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی دست خط کیے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون اور ریڈیو انٹینا سے نکلنے والی شعاعیں برقی مقناطیسی میدان ،الیکٹرو موٹف فورس(ای ایم ایف) پیدا کرتی ہیں ،جن سے کینسر جیسی موذی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ موبائل سے نکلنے والی شعاعوں سے انسانی رویے کے ساتھ اعصابی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز کے سگنلز اسٹریس کے ساتھ تولیدی نظام ،انسانی دماغ میں برقی تبدیلیوں اور ڈی این اے کے لیے بھی نقصان دے ہیں۔ 
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس کے مضر اثرات سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور اور پودے بھی متاثر ہورہے ہیں۔ 5 جی ٹیکنالوجی کی انتہائی تیز اسپیڈ کا اندازہ اس کی ڈائون لوڈنگ سے لگایا جاسکتا ہےجو 1 گیگا بائٹ فی سیکنڈ ہوگی ۔یعنی آپ بڑی سے بڑی فائل بھی 1 سیکنڈ میں باآسانی ڈائون لو ڈ کرسکیں گے ۔ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق 2017ء میں امریکا میں 4 جی کے 320000 سیل اینٹینے تھے ۔ 1جی ،2 جی ،3جی اور 4 جی کی موجوں کی فریکو ئنسی 1 سے 5 گیگا ہرٹز تک ہوتی ہے جب کہ 5 جی سیلولر ٹیکنالوجی کی موجیں 24 سے 90 گیگا ہرٹز تک ہوتی ہیں۔ ان موجوں کی شعاعیں انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ خطرناک ہیں۔ 
سائنس دانوں نے2017 ء میں امریکی وفاقی کمیونی کیشنز کمیشن کو خط لکھا تھا کہ 5 جی ٹیکنالوجی لانے سے پہلے آبادی کی صحت اور تحفظ کے ضمن میں اس کے اثرات کا بہ خوبی جائزہ لیا جائے ،کیوں کہ اس سے خارج ہونے والی موجیں کینسر اور دماغی امراض کی شرح میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 جی کی تاب کار موجیں مائیکروویو اوون میں کھانا پکانے میں استعمال ہونے والی شعاعوں سے کافی حدتک مشابہت رکھتی ہیں۔ اس جدت سے بھر پور ٹیکنالوجی کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 جی موجودہ 4 جی نیٹ ورک کے مقابلے میں سو گنا زیادہ تیز ہو گی۔ یہ ٹیکنالوجی کام کرنے ،سیکھنے ،ابلاغ ورابطہ کاری اور سفر کرنےکا انداز تبدیل کردے گی۔
امریکا کو اُمید ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کھیتوں کو مزید زر خیز،اشیا سازی اور صحت کو مزید بہتر بنا نے میں اہم کردار اد کرے گی۔ یہ ایسے کاموں کو ممکن کردے گی جنہیں اب تک ناممکن سمجھا جاتا رہا ہے۔ تمام تر خدشات کے باوجود دنیا بھر کی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں 5 جی ٹیکنالوجی کو جلد از جلد متعارف کرانے کے لیے دن رات کوشش کررہی ہیں۔
یہ تو ہم جانتے ہیں کہ 4 جی کی اسپیڈ 5 جی کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کواس ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی اس وقت جنوبی کوریا، امریکا اور چین کے مختلف حصوں میں صارفین کو فراہم کردی گئی ہے ۔ ٹوئٹر پر 5جی کی رفتارکے حوالے سے ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی ،جس نے لوگوں کا ذہن ماؤف کردیا تھا۔ فون میں انٹر نیٹ اسپیڈ ٹیسٹ ایپ میں فائیو جی انٹر نیٹ اسپیڈ ایک ہزار میگا بٹ فی سیکنڈ تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ عام طور پر گھروں یا دفاتر میں وائی فائی کی رفتار 100 میگا بٹ فی سیکنڈ تک بہ مشکل پہنچ پاتی ہے۔ یعنی 5 جی انٹر نیٹ کی رفتار اتنی تیز ہے کہ ایک منٹ میں 5 جی بی سے زیادہ ڈیٹا یا فلم ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہے۔رواں سال اپریل میں ویرائزن 5 جی اسپیڈ ٹیسٹ میں فون میں یہ اسپیڈ 516 ایم بی پی ایس سے 760 ایم بی پی ایس کے درمیان ریکارڈ کی گئی اور1.81 جی بی کاگیم ساڑھے 4 منٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے میں کام یابی حاصل کی جاچکی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?