سرینگر //جموں و کشمیر میں5دنوں کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ ایک مرتبی پھر تھم گیا ہے۔ جمعہ کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4459 بنی ہوئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 54ہزار 770ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک مسافر سمیت مزید 193افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 35ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 35ہزار 16ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دورا جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 193افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 23جبکہ کشمیر میں 170افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 170افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنا جبکہ دیگر 169افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 170افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 61، بارہمولہ میں 15، بڈگام میں 7، پلوامہ میں 5، کپوارہ میں 43، اننت ناگ میں 5، بانڈی پورہ میں 11، گاندربل میں 23 جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 10ہزار286تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وادی میں5دنوں بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ جمعہ کو تھم گیا ہے۔ وادی میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2277بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ،پونچھ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 23افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں ممتاثر ہونے والے سبھی افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 23متاثرین میں جموں میں 6، ادھمپور میں 2، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں2 جبکہ ریاسی میں سب سے زیادہ 12افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 730ہوگئی ہے۔ اس دورران جموں صوبے میں بھی جمعہ کو وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2182بنی ہوئی ہے۔