عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو سرینگر کے رائل سپرنگ گالف کورس میں 44ویں پی ایس پی بی انٹر یونٹ گالف ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی) کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گولفرز کا جموں و کشمیر میں خیرمقدم کیا اور ان سے کہا کہ وہ نئے جموں کشمیر کا پیغام پورے ملک اور اس سے باہر لے جائیں۔افتتاحی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر نے پچھلے کچھ سالوں میں جموں و کشمیر کے تبدیلی کے سفر کوبیان کیا۔ٹورنامنٹ میں مختلف قومی اور بین الاقوامی گولفرز پر مشتمل پٹرولیم اور آئل کمپنیوں کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرایس راجیو رائے بھٹناگر، سی وی او او این جی سی ایس رنجن پرکاش ٹھاکر، ڈائریکٹر ایچ آر او این جی سی ایس ایچ منیش پاٹل ، پیٹرولیم اسپورٹس پروموشن بورڈ کے مشیر للت واٹس، پی ایس پی بی ممبران، گالفرز اور سینئر افسران موجود تھے۔