سرینگر //جموں و کشمیر میں 43دنوں کے بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 300 کم ہوگئی ہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 70ہزار 660ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12مسافروں سمیت مزید 230افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس سے قبل 4جنوری کو جموں و کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعدا د199تھی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 51ہزار 560ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل تیسرے دن بھی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4745بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس سے مزید 230افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 126جبکہ کشمیر میں 104افراد متاثر ہوئے۔ کشمیرمیں متاثر ہونے والے104افراد میں2 بیرون ریاستوں کا سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 102افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 104افراد میں سرینگر میں50، بارہمولہ میں8، بڈگام میں 14، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں18، اننت ناگ میں3، بانڈی پورہ میں 5، اننت ناگ میں 3، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 2، شوپیان میں1جبکہ کولگام میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 86ہزار 582ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مسلسل تیسرے دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2422بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 126افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 10بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 116افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 126متاثرین میں ضلع جموں میں 54، ادھمپور میں 8، راجوری میں 3، ڈوڈہ میں 39، کٹھوعہ میں 3، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 9، رام بن میں 9 جبکہ ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 64ہزار 978تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی مسلسل تیسرے دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2323بنی ہوئی ہے۔
ملک میں یومیہ کیسز30,615 | 24گھنٹوں میں 514ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے مسلسل کم ہو تے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 887 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جب کہ اس عرصے میں اس بیماری سے 514 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔ منگل کو 4154476 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ یہاں اب تک 1738681675 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30615 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42723558 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران کورونا سے 514 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 509872 ہو گئی ہے ۔