بانڈی پورہ //سرحدی علاقے گریز کابانڈی پورہ کیساتھ40ماہ بعد سڑک رابطہ بحال ہوگیا،اور حکام نے سنیچر کو گریز ،بانڈی پورہ شاہراہ کویکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا۔گریز شاہراہ کو دسمبر2020میں برف باری کے باعث بند کیا گیا تھا۔ ایسا ہر سال کیا جاتا ہے۔سنیچر کو 4ماہ تک بندرہنے والی85 کلومیٹر گریز بانڈی پورہ شاہراہ گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت کےلئے کھول دی گئی ۔بیکن حکام نے بتایا کہ جگہ جگہ موجود مٹی کے تودوں کوہٹانے کے بعدشاہراہ کو جزوی طورکھول دیاگیا۔انہوںنے بتایاکہ برف اورپسیاں ہٹانے کیلئے مشینوں اور مزدوروں کوکام پرلگایا گیاتھا۔ سنیچر کو آز مائشی طور پر مسافر اورمال بردارگاڑیوں کوبانڈی پورہ سے گریز جانے کی اجازت دی گئی ۔حکام نے بتایاکہ شاہراہ کوپچھلے ہفتے قابل آمدورفت بنایاگیاتھا لیکن حالیہ دنوں موسم خراب رہنے کے باعث شاہراہ کوکھولنے کافیصلہ اب لیاگیا۔