جموں // امداد و باز آبادکاری کے ریاستی وزیر جاوید مصطفی میر نے کرناہ میں برفانی تودے کی زد میں آنے والے 10افراد کے اہل خانہ کے حق میں ایکس گرشیا ریلیف واگزار کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔فی کس 4لاکھ روپے آفات سماوی کیلئے مخصوص رکھے گئے فنڈ میں سے فراہم کئے جائیں گے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کپوارہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ متاثرین کے حق میں امداد فراہم کریں۔