سرینگر// پولیس بیان کے مطابق تھانہ کوٹھی باغ میں درج ایف آئی آر نمبر 82/2020 کی تحقیقات کے دوران ، قابل اعتماد شواہد ملے جو مندرجہ ذیل افراد میر ہلال ولد غلام احمد میر ساکن بمنہ ،صحافی ٹی آر ٹی ورلڈ، محمد شاہ عباس ولد عبدالخالق شاہ ساکن یاری پورہ اننت ناگ حال راج باغ فری لانس صحافی ، اظہر قادری ولد فاروق احمد ساکن بمنہ صحافی دی ٹریبیوناور شوکت موٹا ولد عبدالصمد موٹا لال بازار سابق ایڈ ان چیف نریٹر، حال ہول سیل شاپ اونر، کو ماسٹر مائنڈ سے جوڑتے ہیں جو کہ بلاگ [email protected] کے پیچھے ہے ۔جمع شدہ شواہد کی بنیاد پر ، مجاز عدالت سے مناسب سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد 8ستمبر کو چار مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران کچھ موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات ضبط کیے گئے۔تفتیش کے مقصد کے لیے مذکورہ بالا چاروں افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا اور انہیں شام کوجانے کی اجازت دی گئی اور کل دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔تحقیقات جاری ہے اور الیکٹرانک آلات کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔ اب تک پاکستان ، ترکی ، سعودی کے مختلف نمبر مل چکے ہیں ، اس کے علاوہ وہ بھی ملے ہیں جو مختلف ورچوئل نمبروں سے رابطے میں ہیں۔آئی جی پی کشمیر نے اسے صحافیوں کو ہراساں کرنے کا مسئلہ ہونے سے انکار کیا لیکن کہا کہ حساس معاملے کی تحقیقات کے دوران قانون کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا برادری کو مشورہ دیا کہ وہ جھوٹی خبریں یا بیانیہ نہ پھیلائیں جو کہ کیس کی تحقیقات میں غیر ضروری مداخلت کے مترادف ہو۔ اس معاملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا ،جب ثبوت اکٹھے کئے جائیں گے۔