سرینگر// جموں کشمیر سرکار نے2’آئی اے ایس‘ افسراں کی تقرری اور ایک’کے اے ایس افسر‘ کی تبدیلی اور تعیناتی عمل لائی لاتے ہوئے ایک افسر کو2برسوں کیلئے ڈیپوٹیشن پر مرکزی زیر انتظام لداخ منتقل کیا۔ انتظامیہ نے زائد از230جموں کشمیر انتظامی سروس افسراں کو سلیکشن گریڈ میں بھی شامل کیا ہے۔ سرکار کی جانب سے پیر کو جاری حکم نامہ کے مطابق2004بیچ کے آئی اے ایس افسر،مندیپ کور ،جو فی الوقت عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر تھے،کو محکمہ منصوبہ بندی،ترقی اور نظارت میں کمشنر سیکریٹری کا قلمدان سونپا گیا جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کی انتظامی سیکریٹری سوشیما چوہان کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق2005بیچ کے آئی اے ایس افسر وجے بدوری، جو فی الوقت جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر تھے،کو محکمہ مال کے کمشنر سیکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا،جبکہ محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ کمشنر سیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ منوج کمار دیویدی کی جانب سے پیر کو جاری ایک اور آرڈر میں کہا گیا کہ محکمہ ہینڈی کرافٹس کشمیر کے ڈائریکٹر محمود شاہ کو تبدیل کرکے فوری طور پر ناظم صنعت و حرفت کشمیر تعینات کیا گیا جبکہ انڈسٹری اینڈ کامرس محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر تازیان مختار کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق محمود شاہ اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی ہینڈ لوم و ہینڈی کرافٹس کشمیر کے ڈائریکٹر اور جموں اینڈ کشمیر انٹرپرئنزشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور جے اینڈ کے ای ڈی آئی کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
ایک اور حکم نامہ کے مطابق محکمہ شیپ ہسبنڈری(فارمز) جموں کے انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تارا چند کو 2برسوں کیلئے مرکزی زیر انتظام لداخ میں ڈیپوٹیشن پر روانہ کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق ڈاکٹر تارا چند کو فوری طور پر مرکزی زیر انتظام لداخ کے عمومی انتظامی محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسر کو اپنے مراعات،معین وقت پر دستیاب ہونگے جبکہ انکی ترقی اس ڈیپوٹیشن عرصے کے دوران اپنے محکمہ کے ماتحت ہوگی۔ اس دوران انتظامیہ نے238جموں کشمیر انتظامی افسراں کو سلیکشن گریڈ میں شامل کیا۔ پیر کو جاری ایک علیحدہ حکم نامہ میں کہا گیا کہ ان افسراں میں4ستمبر2019سے عبدالماجد زرگر(سبکدوش)، وپن کماری(سبکدوش)، بشیر احمد لون، رشپال سنگھ،وکاس گپتا، پنکج راج کٹوچ،پون کمار،تصدق حسین میر، نریندر کھجوریہ، اشوک کمار شرما، خالد مجید، شرن دیپ سنگھ، کانتا دیوی، وشال پال،راجندر کمار شرما، پنیت شرما، شبیر حسین بٹ،الطاف احمد خان، حارث احمد ہنڈو، اشونی کمار کھجوریہ، سید قمر سجاد، عابد حسین، پنکج کمار شرما اور سور یہ پرکاش رکوال، پون کمار،محمد فاروق ڈار، اکرام اللہ ٹاک، بھارت سنگھ، عبدالستار، جیوتی رانی سلاتھیہ، شام لال،کرشن لال، ڈاکٹر راج کمار تھاپا، عبدالعزیز شیخ، منظور حسن،نریش کمار، ترشلا کماری، کنزس آنگمو،پران سنگھ اور،راکیش کمار شامل ہیں۔جن’کے اے ایس‘ افسراں کو سلیکشن گریڈ فہرست میں22اپریل2015سے شامل کیا گیا ہے ان میں خورشید احمد شاہ، ظہور احمد میر،کلدیپ کرشن سدھا،راجیش شرما ،آشیش کمار گپتا اور راکیش مگہوتر شامل ہیں جبکہ26فروری2016سے اس فہرست میں شامل ہونے والے افسران میں ، انو بہل اور29فروری2016سے فہرست میں امرجیت سنگھ،انکر مہاجن، الفت جبین، شگن شرما،گلزار احمد بٹ، غلام حسن شیخ،نمرتا ڈوگرہ، ناصر احمد لون کے علاوہ27اکتوبر2016سے انوج گپتا،سندیش کمار شرما،شوکت احمد راتھر، عاشق حسین للی،ڈاکٹر نرگس ثریا، نصیر احمد وانی شامل ہیں۔ فہرست میں ارگین لندپ(سبکدوش) تلک راج شرما، کشوری لال،محمد احسن میر،منصور اسلم چودھری،روشن لال،زاہدہ بانو،راجندر سنگھ، ،مشتاق احمد،شبیر حسین کین، ملک زادہ شیراز الحق، غلام رسول، گن شیام سنگھ،جوگندر سنگھ راج،رنجیت سنگھ، سریندر موہن، تاشی ڈولما، دیپ راج، چمپا دیوی، ڈاکٹر پرویز احمد رینہ، شہناز اختر، رجنیش کمار،تلک راج،بلال خورشید،اسما حمید(سبکدوش) رفعت آفتاب قریشی، راجنیش گپتا،غلام جیلانی زرگر، گورمکھ سنگھ،جگل کشور،سید حنیف بلخی، ڈاکٹر فیاض احمد بانڈے، پرینہ رینہ،کسم شرما، رمپی اوہری، ارن کشور کوتوال، ڈاکٹر سبھاش چندر، بال کرشن،سید پرکاش، انعام الحق صدیقی، محمد لطیف، سندیش کمار، محمد الطاف وانی پردیپ سنگھ،رنجیت سنگھ، دیوندر سنگھ کٹوچ، سہیل نور شاہ، نونود کمار بانہال،سجاد یحیٰ نقاش، نتاشا کلوسترا، کرشن لال،نذیر احمد میر،پرویز سجاد گنائی،راجندر کمار کھجوریہ اور ویر کشن دھر ہیں۔دیگر افسران میں سے ڈاکٹر طاہر فردوس دتا، ڈاکٹر روی کمار بھارتی، ،مشتاق احمد راتھر، وشال شرما، شبیر احمد رینہ، جہانگیر ہاشمی، وبھو کوہلی، شاہدہ پروین، زینت آرا، ڈی سی بھٹی، عطار چند، عبدالمجید لون، تازیان مختار، راکیش کمار، ڈاکٹر سنیل شرما، طہور احمد ماگرے، سید سجاد قادری، مصرت ہاشم، سونالی ارن گپتا، اتل گپتا،ریتو مہاجن، محمد انور بانڈے اور ڈاکٹر محمد تنویر ہے۔ راکیشن کمار،سریش چندر،پروین کمار، راجیشور سنگھ چاڈک، دل میر، کنچنا بالا، تسرنگ پلدان، شبیر الحسن، ست پال بھوریا، کلدیپ کمار سپولیا(سبکدوش) محمد اشرف دھوبی، جگدیش چندر، عبدالرشید بٹ(سبکدوش) زبیر حسین شاہ،کیول کرشن،ارشاد احمد،میر منظور احمد(سبکدوش) مشتاق احمد، احمد حسین،ظفر شال، تسرنگ مٹپ، سنیل کمار، پیرزادہ ظہور احمد، اشوک کمار ڈوگرہ، انیل سگہوترا، سنینا شرما، سبھا مہتا، طاہر عزیز، وناکشی کول،سمیرا شمیم، ڈیوندر سنگھ باہو، ڈاکٹر اروند کاروانی،نیلم کھجوریہ،فیاض احمد فیاض، وویک پوری،روہت شرما، تبسم شفاعت کاملی اور ہربنس لال بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ سید شبیر احمد، دیپیکا رینا، محمد اشرف شیخ،ڈاکٹر خالد حسین ملک، انوسیا جموال، ستیش کمار، انیل شرما، ریاض احمد شاہ، سچن جموال، پریم سنگھ، ڈاکٹر ذاکر حسین، محمد اشرف، امریت سنگھ، آفسان مسعود، دیوندر پال، محمد سعید خان، ایس پرمجیت سنگھ، اندرجیت سنگھ،روی موہن کھجوریہ، راجیش کمار بسوترا، پرینکا بھٹ، نارائین دت، رومن احمد، ہتیش گپتا، سکھ پال سنگھ، چاند کشور شرما، امیت ورمانی، بشیر احمد بٹ اور شاہنواز شاہ، جگدیش سنگھ، رینو کمار، محمد اسد اللہ راتھر، قاضی عرفان رسول زرگر، وسیم راجا ڈار،نریندر کور، ویدوشی کپور، ڈاکٹر ظہور احمد رینہ، سنجیو رینہ،پنکج کمار آنند،ریاض احمد بیگ، عبدالستار، انیل کمار، حمیدہ اختر، سمیر نائیک، کرتار سنگھ،شاہد محمود، راج محمد،اجیت سنگھ، زمیر ریشو، ناصر احمد ملک، سوشیل کمار کھجوریہ،محمد اسلم، پردیپ سنگھ چب، نودیپ وزیر،دھریندر شرما اور اشونی کمار شامل ہیں۔ ویر جی ہانگلو کو15اپریل2021سے سپر تائم سکیل میں شامل کیا گیا۔