۔4دنوں سے کوٹ دھڑا ۔پانیڈ سڑک بند

 راجوری //کوٹ دھڑہ تا پانیڈسڑک گزشتہ چار روز سے پسی آنے کی وجہ سے بند پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ دیہات کا دیگر علاقوں سے رابطہ مکمل طورپر منقطع ہوگیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ پسی آنے کی وجہ سے سڑک آمد ورفت کیلئے بند ہوئی ہے جس کی وجہ سے 3دیہات کی آبادی دیگر علاقوں سے کٹ کر رہی گئی ہیں ۔مکینوں نے فون پر رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی سڑک بند ہونے کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔مکینوں نے بتایا کہ پسی کے بعد علاقوں کی عوام ضروری اشیاء ودیگر خدمات کے سلسلہ میں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اب لوگوں کو روزانہ چار کلو میٹر پیدل سفر کر کے سڑک میں پہنچانا پڑتا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ سڑک کی بحالی کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی دقتوں میں مزید اضافہ ہو نا شروع ہو گیا ہے ۔محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے اسسٹنٹ انجینئر منوہر لعل نے سڑک بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ متعدد جگہوں پر پسیاں آئی ہوئی ہیں جبکہ ان سڑک کی بحالی کیلئے وقت درکار ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ایک دن میں سڑک کو بحال کر دیاجائے گا ۔