جموں // کھٹوعہ میں جموں کشمیر پولیس نے 4بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لیا۔چاروں کو لکھن پور ٹول پوسٹ پر روک دیا گیا اور پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔انکے پاس مکمل دستاویزات نہیں تھیں اور ان سے بھارت میں داخل ہونے کی وجوہات کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔