نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں ایک دوکان میں لگی آگ کی وجہ سے چار افراد جھلس گئے ۔ذرائع کے مطابق قصبہ کی ایک دکان میں آگ لگنے کی وجہ سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 3کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا ہے ۔نوشہرہ کی ٹھنڈی گلی میں ایک سنار کی دکان میں گزشتہ روز اچانک آگ نمو دار ہو گئی ۔آگ لگنے کی اصل وجہ گیس سلنڈر خارج ہونا بتایا جارہا ہے ۔زخمیوں کی شناخت راہل ورما ولد شام ،روندر سنگھ ولد سونت سنگھ ،پنکج چوہدری و لد کیسر لعل اور گلشن چوہدری کے طورپر ہوئی ہے ۔ایک کم زخمی کو نوشہرہ کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے جبکہ تین دیگر کو گور نمنٹ میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے ۔