سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر میں38تحصیلداروں اور11پرنسپلوں و انچارج پرنسپلوںکی تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق ان تبادلوں کو انتظامیہ کے مفاد میں عمل میں لایا گیا۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تمام تبادلہ کئے تحصیلدار کو فارغ ہوا تصور کیا جائے گا جبکہ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی تعیناتیوں کی جگہ پر رپورٹ کریں۔ محکمہ مال کے پرنسپل سیکریٹری شالین کابرا کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’ کویڈ کے نتیجے میں فیؒد عملے کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے تبدیل کئے گئے افسراں بلا تا خیر نئی جگہوں پر جوائن کرے‘‘۔ان تحصیلداروں میں تحصیلدار نزول جموں،محمد مجید، تحصیلدار آرٹی آئی جموں ظاہر رینہ، تحصیلدار مرمت ڈوڈہ راجندر سنگھ، تحصیلدار گنڈ فیدون کھٹانہ، عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر جاوید اقبال اور محمد معروف، تحصیلدا بڈگام ںصرت،تحصیلدار، ائے ای سی ائو(الیکشن) امتیاز ا دوڈو، تحصیلدار زچلڈارہ الطاف حسین، تحصیلدار جموں ویسٹ راجیش کمار، تحصیلدار آر تی آئی نہا شرما، لداخ سے تبدیل ہوکر اپنی تقرری کی منتظر ستیش کمار،تحصیلدار پڈر منوج سنگھ،اپنے تقرری کے منتظر روہت کمار، تحصیلدار کرناہ،مبشر بٹ، جونیئر کے اے ایس افسر ریف احمد جرال، تقرری کے منتظر عیاد قادفری، تحصیلدار بانہال جاوید احمد شیخ، تحسیلدا ٹنگمرگ نثار سول، تحصیلدار پرگوال امتیاز احمد، تقرری کے منتظر منجیت سنگھ، تحصیلدار چوکی چورا شوکت حیات، جونیئر جے کے ایے ایس افسر رمن جنڈیال، تحصیلدار ڈودو بسنت گڑھ یاسر عرفات، جے کے اے ایس افسر، کرن جیت سنگھ، تحصیلدا ٹھاٹری چند شیکھر شرما، جونیئر جے کے ائے ایس افسر او تقرری کے منتظر ساحل رندھاوا، تحسیلدار منیرا مندرین محمد فاروق خان، جونیئر جے کے اے ایس افسر او تقرری کی منتظر ممتا سدھرشن، تحسیلدار ہیڈ کواٹر،ضلع ترقیاتی کمشنر جموں فاروق حسین بٹ، تحصیلدار بلوال امیت اپاھاداے،تحصیلدار کھری اشوک کمار چکرورتی، تحصیلدار کھٹوعہ گورو شرما،تحصیلدار مینڈھر وکرم کمار، جونیئر جے کے اے ایس افسراں او تقرری کے منتظر سومیت کوہلی، و سریشن سنگھ او ر پردیپ سنگھ کے علاوہ وپن کمار شامل ہیں۔اس دوران11پرنسپلوںں و انچارج پرنسپلوں کے تبادلے بھی عمل میں لائے گئے جبکہ5سنیئرم ایسو سیٹ پرفسراں کو انچارج پرنسپل تعینات کیا گیا۔ سیکریٹری اعلیٰ تعلیم سوشیما چوہان کی جانب سے منگل کو جاری حکم نامہ کے مطابق انتطامیہ کے مفاد میں پرنسپلوں و انچارج پرنسپلوں کے تبادلے عمل میں لائے گئے،جن میں گورنمنت ڈگری کالج بمنہ کے پرنسپل پروفیسر نصرین امان کو تبدیل کرکے زنانہ کالج مولانا آزاد روڈ میں پرنسپل تعینات کیا گیا جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ کے پرنسپل پروفیسر منظور احمد لون کو تبدیل کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ میں پرنسپل کی کمان دی گئی۔حکم نامہ کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج اونتی پورہ کے پرنسپل مظفر احمد بٹ کو تبدیل کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ جبکہ ڈائریکٹر کالج سے منسلک پروفیسر زاہدہ نسیم کو گورنمنٹ ڈگری کالج اونتی پورہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج آلوچی باغ سرینگر کے پرنسپل پروفیسر افشانہ مہجو کو تبدیل کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج چھٹی سنگھ پورہ میں بطور پرنسپل تعینات کیا گیا۔آرڈر کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرسنپل پروفیسر سائمہ احد کو تبدیل کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج سوپورجبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج آر ایس پورہ کے پرنسپل پروفیسر جی ایس رکول کو گورنمنت ایم ائے ایم کالج جموں اور گورنمنٹ ایم ائے ایم کالج جموں کے پرنسپل کو تبدیل کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج آر ایس پورہ میں پرنسپل تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج نگروٹہ کے پرنسپل پروفیسر عطار سنگھ کو تبدیل کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ تعینات کیا گیا جبکہ ڈوڈہ کے پرنسپل پروفیسر شفقعت حسین رفیقی کو تبدیل کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج چھاتروں اور گورنمنٹ ڈگری کالج جگور کے پرنسپل ہنس راج کو تبدیل کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج کنج ونی میں پرنسپل تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ انچارج پرنسپلوں کے تبادلوں،تقرریوں اور سبکدوشی کیپیش نظر فوری طور پر5 ایسو سیایٹ پروفیسروں کو انچارج پرنسپلوں کا چارج تفویض کیا گیا۔ان میں گورنمنٹ ڈگری کالج کھور میں پروفیسر راما بڈیال، گورنمنٹ ڈگری کالج نگروٹہ میں پروفیسر نلنی پھٹانیہ،گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام میں پروفیسر محمد حسین ملک،گورنمنٹ ڈگری کالج تلیل میں پروفیسر مشتاق احمد وانی اور گورنمنٹ ڈگری کالج آلوچی باغ میں پروفیسر نگہت نصرین شامل ہیں۔حکم نامہ میں کہا گیا کہ جن پروفیسراں کو انچارج پرنسپل تعینات کیا گیا وہ کسی بھی طور پر اس معاملے میں ترقیوں کے حقدار تصور نہیں کئے جائنگے۔