جنیوا// ماہرین ارضیات نے 375 سال بعد ایک آٹھواں براعظم تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔2017 میں ماہرین ارضیات نے میں اعلان کیا تھا کہ دنیا کے نقشہ پر نیا براعظم ابھرنے والا ہے اب ماہرین ارضیات کے اس گروپ نے آٹھویں براعظم کے رقبہ سے متعلق حیران کن انکشاف کیے ہیں۔آٹھویں براعظم کو ‘زیلینڈیا’ کا نام دیا گیا ہے جو رقبے کے اعتبار سے میڈاگاسکر سے 6 گنا بڑا ہے ۔ماہرین ارضیات کی رپورٹ کے مطابق ‘زیلینڈ یا’ 1 اعشاریہ 89 ملین مربع میل کا ایک وسیع براعظم ہے جو درحقیقت گونڈوانا کے قدیم اور عظیم براعظم کا حصہ تھا اور تقریبا 550 ملین برس قبل وجود میں آیا تھا۔