سرنکوٹ// سماجی کارکن اور سرپنچ سکندرنورانی نے ریاست جموں وکشمیرکے نامساعدحالات کیلئے بی جے پی کوذمہ دارٹھہرایاہے۔انہوں نے کہاکہ اگردفعہ 35اےکے ساتھ چھیڑچھاڑکی گئی تواس سے عوام کی امنگیں مجروح ہوں گی۔یہاں جاری پریس بیان میں سکندرنورانی نے کہا کہ جب سے مرکزمیںبی جے پی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے ریاست کے حالات مزیدخراب ہوئے ہیں۔مرکزی حکومت نے عوام کے مسائل کاازالہ کرنے کے بجائے مختلف مسائل پیداکئے ،کبھی دفعہ 35 کی منسوخی کی سیاست کی اور کبھی 370 کی اور آج مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کاخمیازہ عوام جموں وکشمیربھگتنے مجبورہے۔نورانی نے کہا کہ دفعہ 35اے ریاست کاتشخص ہے اوراس کو محفوظ کرنا بہت ضروری ہے اگر اس کاتحفظ نہ کیاگیا تواس سے عوام کے جذبات مجروح ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آئینی دفعات کوہٹانے سے جموں کشمیر کے ہندوستان سے الحاق کھوکھلا ہوگااور جموں والوں کی تجارت پر بھی اثر پڑے گا اوریہاںپربے روزگاری بڑھے گی۔انہوں نے ریاست کے ہرباشندے سے بلالحاظ مذہب وملت دفعہ 370اور35 اےکے تحفظ کیلئے متحدہونے پرزوردیا۔نورانی نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑکرے گی تو بھاجپاکو بھی آنے والے الیکشن میں سبق سکھایا جائے گا۔