۔35اے وقار کی جنگ

سرینگر//آرٹیکل 35اے کے دفاع کیلئے سب کو متحد رہنے کی تلقین کرتے ہوئے سجادہ نشین زیارت بابا جی صاحب لاروی ومعروف مذہبی شخصیت میاں بشیر احمد نے ریاست کی تمام لیڈر شپ سے کہا ہے کہ وہ سیاست سے بالا تر ہو کر دفعہ35اےکو بچانے کیلئے متحدہو جائیں کیونکہ دفعہ 35اے کے ساتھ چھر چھاڑ ریاست کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔میاں بشیر نے کہا کہ آرٹیکل 35Aجموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں کیلئے اہم ہے اور یہ ہر ایک کے مفاد، حقوق اور وقار کی جنگ ہے۔مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دفعہ35Aکے بارے میں نئی دلی کوئی بھی قدم نہیں اٹھائیگی کیونکہ یہ عوام کے جذبات کی آواز ہے ،کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے میاں بشیر نے اُمید ظاہر کی کہ بھارت کی حکومت نے جو یقین دہانیاں کرائی ہیں اُن کو وہ عملی طور پر اپنائیں ۔بیان میں میاں بشیر احمد نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی دلی کو ریاستی لوگوں کے جذبات کی قدر کر کے یقین دہانیوں کو ریاست جموں وکشمیر کے لوگوں کیلئے عملی طور پر لاگو کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے انہیں یہ بھی یقین دلایا تھا کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ میں صرف دفعہ35Aکی بات نہیں کر رہا ہوں جو بھی ہماری سرکار کر رہی ہے وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کے خلاف نہیں ہوگا بلکہ ہم جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات کی قدر کریں گے ۔