سرینگر // جموں و کشمیر میں 33دنوں بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 600سے کم ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے74ہزار 969ٹیسٹ کئے گئے جن میں 24سفر کرنے والوں سمیت مزید 547افراد کی رپورٹیںمثبت آئی ہیں۔ اس سے قبل 10جنوری کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 542افراد متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 49ہزار 333ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 7افراد کی جان گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4739ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر سے متاثر ہونے والے 547افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 307 جموں جبکہ 240کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 240افراد میں 8بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 232افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 240متاثرین میں سرینگر میں 103، بارہمولہ میں 16، بڈگام میں 22، پلوامہ میں 22، پلوامہ میں 17، کپوارہ میں 28، اننت ناگ میں 11، بانڈی پورہ میں 15، گاندربل میں 19، کولگام میں 8 جبکہ شوپیان میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 85ہزار 669ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرس سے مزید 3افراد فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک سرینگر اور 2ضلع بڈگام سے تعلق رکھتے ہیں۔وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2419ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید307افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 16بیرون ریاستوں کا سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 291افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 307متاثرین میں ضلع جموں میں176، ادھمپور میں 13، راجوری میں 9، ڈوڈہ میں 22، کٹھوعہ میں 17، سانبہ میں 12، کشتواڑ میں 12، پونچھ میں 4، رام بن میں 39جبکہ ریاسی میں 3افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 63ہزار 664ہوگئی ہے۔ جمعرات کو جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد کی جان گئی ہے۔ مرنے والوں میں 3ضلع جموں جبکہ ایک کٹھوعہ سے تعلق رکھتا ہے۔ جموں صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 2320 ہوگئی ہے۔
ملک میں رفتار بتدریج کم ،67ہزار نئے کیس، 1241ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کی سست رفتاری کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 67,084 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4,24,78,060ہوگئی ہے۔ ملک میں 167882 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی یہ تعداد 4 کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار 751 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اسی عرصے میں اس وبا سے 1241 افراد کی موت کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5,06,520 تک پہنچ گئی ہے ۔بدھ کو ملک میں 46,44,382 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اوراب تک 1,71,28,19,947 ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔