۔30کے اے ایس افسران کو ترقیوں سے نوازا گیا

 سرینگر/ جموں کشمیر انتظامیہ نے 30 کشمیر ایڈمنسٹریٹو افسراں(کے اے ایس) کو سپیشل سکیل میں ترقیاں دی ہیں۔سرکار کی جانب سے پیر کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ18 ’’ کے اے ایس‘‘ افسراں کو سلیکشن گریڈ سے سپیشل گریڈ میں تنخواہ اسکیل13میں فوری طور پر ترقی دینے کو منظوری دی گئی ہے۔ ان’’ کے اے ایس‘‘ افسراں میں پنیت شرما،شبیر حسین بٹ،الطاف احمد خان، حارث احمد ہنڈو،اشونی کھجوریہ،کپل شرما،سید قمر سجاد، عابد حسین، پنکج کمار شرما،سورج پرکاش رکوال،پون کمار، محمد فاروق ڈار، اکرام اللہ ٹاک، بھارت سنگھ،عبدالستار، جونی رانی سلاتھیہ،شام لعل اور کرشن لعل شامل ہیں۔ شبیر حسین بٹ،،پنکج کمار شرما،سورج پرکاش رکوال،محمد فاروق ڈار اور کرشن لا ل فی الوقت ایڈیشنل سیکریٹریوں کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں رہے ہیں،اور انہیں فوری طور پر اپنے متعلقہ محکمہ میں سپیشل سیکریٹریوں کے طور پر ترقیاں دی جارہی ہے۔منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ مزید 12افسران کو سپیشل سکیل میں ترقی دی گئی ہے۔ ان میں بشیر احمد لون، رچھپال سنگھ، وکاس گپتا، پنکچ راج کٹوچ، تصدق حسین میر، نریندر کھجوریہ، اشوک کمار شرما، خالد  مجید، چرن دیپ سنگھ، کانتا دیوی، وشیش پال مہاجن اور راجندر کمار شرما شامل ہیں۔ شبیر حسین بٹ،،پنکج کمار شرما،سورج پرکاش رکوال،محمد فاروق ڈار اور کرشن لا ل فی الوقت ایڈیشنل سیکریٹریوں کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں رہے ہیں،اور انہیں فوری طور پر اپنے متعلقہ محکمہ میں سپیشل سیکریٹریوں کے طور پر ترقیاں دی جارہی ہے۔  عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری ایک اور آرڈر میں جل جیون مشن ڈائریکٹر جموں کشمیرکا اضافی چارج فائنانس محکمہ کے سپیشل سیکریٹری عبدالرشید شاہ کو کو سونپ دیا گیا ہے۔انک پاس پہلے ہی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ERA کا اضافی چارج بھی ہے۔