سرینگر// محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کے آخر تک جموں وکشمیر میں موسم خشک رہے گا اور اس بیچ دن بھر دھوپ کھلنے سے درجہ حرارت میں اضافہ بھی ہوگا۔ تاہم شبانہ درجہ حرارت میں معمولی گراوٹ دیکھنے کو ملے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق30 مارچ تک موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کسی بارش یا برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔تاہم صبح اور شام شبانہ درجہ حرارت میں تھوڑی سی کمی کے باعث معمولی سردی محسوس ہونے لگے گی۔ سرینگر میں گزشتہ روز شبانہ درجہ حرارت 6.6 ڈگری سیلشیس کے مقابلے میں 5.9 ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22.3 تک پہنچ گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق قاضی گنڈ میں کم سے کم 4.2 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیاجبکہ دن کا درجہ حرارت 22.6رہا ۔پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت 0.2 جبکہ دن کا 18.6 ریکارڈ کیا گیا ۔ گلمرگ میں کم سے کم 0.8 اور دن کا درجہ حرارت 12.0ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ کپوارہ میں شبانہ درجہ حررات 3.3 جبکہ د ن کا 24.2ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔
۔30مارچ تک موسم خشک رہے گا | کسی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں
