جموں //ریاست میں 3لاکھ سے زائد نئے رائے دہندگان کااندراج کیاگیاہے ۔ان ووٹروں کا اندراج جاری سپیشل سمری ریویژن کے تحت کیاگیاہے ۔الیکشن حکام کے مطابق جاریہ سپیشل سمری ریویژن یکم جنوری تک 3لاکھ 7ہزار984نئے رائے دہندگان کا اندراج عمل میں لایاگیاہے جو پچھلے چار سال کے مقابلے میں ایک ریکارڈ ہے ۔الیکشن حکام نے بتایاکہ 1لاکھ 25ہزار931رائے دہندگان کو خارج کیاگیاجبکہ 94ہزار695ووٹروں کے ناموں کی تصحیح عمل میں لائی گئی ۔حکام کی طرف سے دو یا اس سے زائد مرتبہ اندراج ہونے والے ووٹروں کے علاوہ مردہ ووٹروں کے نام بھی لسٹوں سے ہٹائے گئے ہیں ۔چیف الیکٹورل افسر شیلندر کمار نے ضلع الیکشن افسران کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ عمل معیاد بند وقت میں کامیابی سے مکمل کیاگیاہے ۔کما رنے ضلع الیکشن افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے منصوبے پر بات کی ۔انہوں نے ہر ایک ضلع سے رد عمل حاصل کیا اور آئندہ چنائو کو احسن سے انجام دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے ضلع الیکشن افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس حوالے سے تمام تر ضروری انتظامات تیار رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن سے جڑے مسائل اور سیاسی جماعتوں کی شکایات کابھی جائزہ لیاجائے ۔