مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے گوہلد علاقہ کی ایک خاتون کو مبینہ طورپر اغوا کئے جانے کے بعد اس کے 3بچے در بدر ہورہے ہیں ۔خاتون کے سسر محمد معروف نے بتایا کہ ان کی بہو کو 4روز قبل گرسائی علاقہ سے تعلق رکھنے والے اشفارق ولد محمد صادق نے اغوا کرلیا ہے ۔غور طلب ہے کہ اغوا کار بھی 2بچوں کو باپ بتایا جارہا ہے ۔سسر و دیگر اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ خاتون کو اغوا کرنے کیساتھ ساتھ ملزم نے ان کے گھر سے نقدی و دیگر ساز و سامان بھی ساتھ لے لیا ہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کیساتھ ساتھ ایس ایس پی پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بہو کو جلدازجلد باز یاب کروا کر ساز و سامان بھی ضبط کیا جائے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ خاتون کا خاوند سعودی عرب میں محنت مزدوری کیلئے گیا ہوا ہے جبکہ دیگر اہل خانہ نے ا س سلسلہ میں پولیس سٹیشن میں ایک معاملہ بھی درج کروایا ہے ۔