جموں//ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں27لاکھ راشن کارڑ حاصل کرنے والوں کا اندراج ہوا ہے،جس کے تحت ایک کروڑ19لاکھ شہریوں کو راشن فراہم ہوتا ہے۔ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری ورسدات کے وزیر چودھری ذولفقار حسین نے ایوان اسمبلی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے3لاکھ9ہزار623.35میٹرک ٹن راشن ترجیجی فہرست میں شامل صارفین ،جبکہ2لاکھ24ہزار699.20میٹرک ٹن ان غیر ترجیجاتی فہرست والے شہریوں کو فرہم کیا گیا،جن کا اندراج اس زمرے مین ہوا ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر ست پال شرما کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ وزیر نے اسمبلی میں کہا کہ مجموعی طور پر 10لاکھ53ہزار726 این ایچ پی پی زمرے کے تحت صارفین جبکہ 2لاکھ38ہزار420راشن کارر ائے ائے وائی اور4لاکھ30ہزار783راشن کارر خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے صارفین کو اجراء کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ’’پی ایچ ایچ‘‘ زمرے کے تحت راشن کارڑ حاصل کرنے والے صارفین کی تعداد 4لاکھ30ہزار783ہیں،پی ایچ ایچ کے تحت9لاکھ97ہزار780 ہے،جس کے تحت41لاکھ64ہزار846لوگ مستفید ہوتے ہیں۔ ذوالفقار کا مزید کہا کہ’’پی ایچ ایچ‘‘ کے تحت300روپے فی کوئنٹل گندم،830روپے فی کوینٹل چاول،610روپے فی کوینٹل گہیوں،جبکہ مفتی محمد سعید حق خورد نوش اسکیم کے تحت2500روپے فی کوینٹل چاول اور1835سے2132روپے تک گیہوں(وقت وقت پر تبدیلی ہوتی ہے)۔وزیر نے کہا کہ ریاست میں قومی غذائی سلامتی قانون کے تحت محکمہ کو10لاکھ41ہزار118.72میٹرک ٹن چاول اور3لاکھ98ہزار453.34میٹرک ٹن گگیہوں مختلف اسکیموں جن میں’’ائے ائے وای‘‘،’’پی ایچ ایچ‘‘ اور’’این پی ایچ ایچ‘‘ کے تحت موصول ہوا۔