راجوری //گزشتہ روز خواس کے ایک نوجوان کی پراسرار موت کے بعد سماجی روابط کی ویب سائٹوں پر طرح طرح کی افواہیں پھیل جانے کے بعد معطل کی گئی انٹرنیٹ خدمات کو آج ضلع بھر میں بحال کردیاگیا ۔ یہ خدمات چوبیس گھنٹوں بعد بحال ہوئی ہیں ۔ انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایاکہ حالانکہ حالات پوری طرح سے قابو میں تھے تاہم کچھ لوگوںکی طرف سے سنجیدہ نوعیت کے پیغامات جاری کئے گئے جس سے امن کو خطرہ لاحق ہوا۔ انہوںنے بتایاکہ حالات خراب نہ ہوں ، اس با ت کو یقینی بنانے کیلئے انٹرنیٹ خدمات گزشتہ روز بعد سہ پہر معطل کی گئیں جسے چوبیس گھنٹوں کے بعد بحال کردیاگیاہے ۔ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے بتایاکہ حالات مکمل طور پر پرامن ہیں ۔