نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40425 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعدادبڑھ کر 1118043 ہوگئی ہے ۔ وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسزکے درمیان راحت والی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس کی شرح بڑھ کر 62.62 فیصد ہوگئی ہے ۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 256039 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 256039 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی نمونوں کی کُل تعداد بڑھ کر 14047908 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد بھی بڑھ کر 1268 ہوگئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ٹیسٹ کرنے والی لیبوں کی فہرست میں مزید چھ لیبز شامل کی گئیں ہیں۔ ان میں سے سرکاری لیبوں کی تعداد 885 ہے اور نجی لیبوں کی تعداد 368 ہے ۔اس وقت ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب 650 ہے (سرکاری: 398 ، نجی: 252) جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 513 (سرکاری: 455 ، نجی: 58) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب 105 (سرکاری: 37 ، نجی: 68) ہیں۔ ٹیسٹ کی رفتار کو تیز کرنے سے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 40425 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا انفیکشن کے فعال معاملوں کی تعداد بڑھکر 390459 ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ‘کووڈ 19’ کے بہتر طبی انتظام سے ملک میں کورونا وائرس سے شرح اموات کم ہو کر 2.46 فیصد ہوگئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں شرح اموات سب سے کم ہے ۔ کورونا کے درمیانے علامات اور سنگین علامات والے مریضوں کے مؤثر طبی انتظام سے کورونا مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ کورونا کے سبب شرح اموات میں کمی لانے میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی بھی اپنی حصہ داری ادا کر رہا ہے ۔