سرینگر //کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے روزانہ ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد میں کمی کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 50ہزار 23ٹیسٹ کئے گئے جن میں6مسافروں سمیت مزید 84افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس سے قبل 20جنوری کو سب سے زیادہ 87ہزار 470ٹیسٹ کئے گئے تھے جبکہ اس دن متاثرین کی تعداد 5992تھی۔ اس دوران مسلسل تیسرے دن وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4748بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 84ہے جن میں 63کا تعلق جموں صوبے سے ہے جبکہ 21افراد کی رپورٹیں کشمیر میں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 21افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچا جبکہ دیگر 20افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 21افراد میں سرینگر میں 12، بارہمولہ میں 1، بڈگام میں 4، کپوارہ میں 3اور بانڈی پورہ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ پلوامہ، اننت ناگ،گاندربل، کولگام اور شوپیان میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 15ہوگئی ہے۔ اس دوران تیسرے دن بھی وادی میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 63افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 58افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 63افراد میں ضلع جموں میں سب سے زیادہ 30، ادھمپور میں 6، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 15، کٹھوعہ میں 3، کشتواڑ میں 6اور رام بن میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ سانبہ ، پونچھ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 65ہزار 886تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی تعداد 2325بنی ہوئی ہے۔