Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

۔24گھنٹوں میں دوسرا خون آشام معرکہ: 4جیش جنگجو جان بحق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
پلوامہ)راجپورہ) پلوامہ کے حاجن پائین راجپورہ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک مسلح تصادم میںایک غیر مقامی جنگجو سمیت جیش محمد سے  وابستہ 4 جنگجوجاں بحق ہوئے ۔اس دوران علاقے میں جھڑپ کے مقام پر پر تشدد مظاہروں کے دوران 11افراد زخمی ہوئے جن میں ایک زخمی نوجوان کوانتہائی نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ قصبے میں جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ۔ادھر انتظامیہ نے علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ انٹرنیٹ سروس اور ریل خدمات معطل کردیں ۔پولیس نے جائے واردات سے جنگجوئوںکی نعشوں کو برآمد کرکے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا۔ مہلوک جنگجوئوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں  نے شرکت کی ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے حاجن پائین راجپورہ علاقے کو سنیچر کی صبح فوج کیRR 44، 182 اور183 بٹالین سی آر پی ایف کے علاوہ ایس او جی وپولیس نے سخت محاصرے میں لیا ۔ذرائع نے بتایا گائوں کو مکمل سیل کرنے کے بعد فورسز نے بستی میں گھر گھر تلاشی کارروائیوں کا آغاز کیا ۔تلاشی پارٹی اس مکان کے صحن میں داخل ہوئی توتلاشی پارٹی میں شامل اہلکاروںنے افراد خانہ کو باہر بلایا ۔اس دوران مکان کے اندرموجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر شدید فائرنگ کر کے مکان سے باہر آنے کی کوشش کی ۔جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولوں کا شدید تبادلہ ہوا جس دوران ابتدائی طور جھڑپ میں 2جنگجو جاں بحق ہوئے ۔اس دوران 2جنگجو مکان کے اندر مورچہ سنبھال کر وقفے وقفے سے فائرنگ کرتے رہے ۔آخرمیں فورسز نے مکان کو بعد میں بارود سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں مکان میں محصور مزید2جنگجو بھی جاں بحق ہوئے ۔اسی اثنا میں علاقے میںنوجوانوںکی ایک بڑی تعداد نے جنگجو مخالف آپریشن میں رخنہ ڈالنے کے لئے فورسز پر شدید پتھراو شروع کیا  فورسز نے پتھراو کرنے والے نوجوانوں کو پہلے لاٹھی چارج کر کے وہاں سے تتر بتر کرنے کی کوشش کی ۔تاہم مشتعل نوجوان کسی بھی طرح منتشر نہیں ہوئے جس کے بعد فورسز نے پیلٹ اور آنسوں گیس کے درجنوں گولے داغ کر پتھراو کرنے والے نوجوانوںکو تتر بتر کیا۔فورسز کاروائی میں 11افراد زخمی ہوئے جن میں ایک گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے کے بعد سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے جھڑپ کے مقام سے1غیرمقامی سمیت4 جنگجوئوں کی نعشیں برآمد کی ہیں جبکہ گولہ بھاری میں ایک مکان اور 2گائو خانے زمین بوس ہوئے ۔پولیس نے بتایا3جاں بحق جنگجوپلوامہ کے ٹکن ،رہمو علاقوں سے تعلق رکھتے تھے جن کی شناخت مزمل نبی ولد غلام نبی ڈارساکنہ روہموپلوامہ ،مزمل نذیربٹ ولد نزیر احمد بٹ ساکنہ پرچھوپلوامہ ،وسیم اکرم ولد محمد اکرم وانی وانی ساکنہ ٹکن پلوامہ اورغیرمقامی جنگجو کی شناخت ابو حارث کے طور ہوئی ۔اس دوران ضلع میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی سنیچر صبح سویرے سے ہی انتظامیہ نے امن قانون اور افواہ بازی کو روکنے کے لئے انٹرنیٹ اور ریل خدمات کو معطل رکھا ۔جبکہ ہلاکتوں کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے دوسرے روز بھی معمولات متاثر رہے ۔ادھر پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد 4جاں بحق جنگجوئوں میں سے 3مقامی جنگجوں کو لواحقین کے حوالے کردیااس دوران تینوں مقامی جیش جنگجووں کے جنازوں میں لوگوں کی بھاری تعداد نے پیدل،موٹر سائکلوں اور گاڑیوں کے چھتوں پر سوار ہو کرشرکت کی۔خیال رہے پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں میں 3معرکہ آرائیوں میں7روز کے دوران 11جنگجوجاں بحق ہوئے ہیں۔ جمعہ کی صبح بانڈر پورہ علاقے میںایک مختصر تصادم میں1مقامی جنگجو جاں بحق ہوا ہے ۔پولیس کے مطابقجھڑپ کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پر ممکنہ بارودی مواد موجود ہونے کے باعث خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

صفحہ اول

جموں و کشمیر میں 14سے 18سال کی عمر کے بچے10فیصد سکولوں سے باہر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر 28فیصد سے زیادہ بچے ہر سال تعلیم چھوڑرہے ہیں

July 4, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش تیسرے دن میں داخل

July 4, 2025
صفحہ اول

یاترا کے پہلے 2 دن ۔ 20,000سے زیادہ یاتریوں کے درشن:ایل جی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?