سرینگر //مئی مہینے کے ابتدائی 24دنوں میں 1326افراد کورونا وائر سے فوت ہوگئے جبکہ اس دوران 96ہزار775افراد وائرس سے متاثر ہوئے ۔ اسطرح مرنے والوں کی شرح 1.3فیصد رہی۔وادی میں مرنے والوں کی شرح 0.79فیصد ہے جبکہ جموں صوبے میں زیادہ اموات کی وجہ سے مرنے والوں کی شرح 2.3فیصد ہے۔9مارچ 2020سے لیکر 30اپریل 2021تک جموں و کشمیر میںمرنے والوں کی شرح صرف0.96فیصد تھی۔ کشمیر صوبے میں 24دنوں کے دوران وائرس سے 60ہزار921افراد متاثر ہوئے جبکہ یہاں 483 فوت ہوگئے ۔اسطرح وادی میں مرنے والوں کی شرح 0.79فیصد رہی۔ سرینگرضلع میں 19030افراد متاثر ہوئے جن میں 201فوت ہوگئے اور یہاں شرح 1فیصد رہی۔ بارہمولہ ضلع میں 7036افراد وائرس سے متاثر ہوئے، 46 فوت ہوئے اور یہاں شرح 0.65رہی۔بڈگام ضلع میں 8274افراد متاثر ہوئے، 33افراد فوت ہوگئے اور یہاں شرح 0.39رہی۔ پلوامہ میں 4845افراد متاثر ہوئے، 55 فوت ہوگئے۔ مرنے والوں کی شرح 1.1فیصد رہی۔ کپوارہ ضلع میں 3820افراد متاثر ہوئے، 34 فوت ہوگئے۔ مرنے والوں کی شرح0.89فیصد رہی۔اننت ناگ ضلع میں 6281افراد و متاثر ہوئے ، 39افراد فوت ہوگئے۔ ضلع میں مرنے والوں کی شرح 0.62فیصد رہی۔ بانڈی پورہ میں 2503افراد متاثر ہوئے جن میں 19افراد فوت ہوگئے اور اسطرح شرح 0.75فیصد رہی۔ گاندربل میں 2434افراد متاثر ہوئے ، 17افراد فوت ہوگئے اور شرح 0.69فیصد رہی۔ کولگام ضلع میں 4803افراد متاثر ہوئے ، 27افراد فوت ہوگئے اور شرح 0.56فیصد رہی جبکہ شوپیان میں 1435 متاثر ہوئے ، 12 فوت ہوگئے اور شرح 0.82فیصد رہی۔ جموں صوبے میں24دنوں کے دوران 35ہزار854افراد متاثر ہوئے ، 843افراد و فوت ہوگئے اور مرنے والوں کی مجموعی شرح 2.3فیصد رہی۔ضلع جموں میں24دنوں کے دوران 13ہزار 509 متاثر ہوئے ، 498افراد فوت ہوگئے ، مرنے والوں کی شرح سب سے زیادہ 3.6فیصد رہی۔ ادھمپور ضلع میں 4066 متاثر ہوئے ، 47افراد فوت ہوگئے اور اسطرح ضلع میں 1.1فیصد شرح رہی۔ راجوری ضلع میں 4182 متاثر ہوئے ، 93افراد فوت ہوگئے اور شرح 2.2فیصد رہی۔ ڈوڈہ ضلع میں 1389 متاثر ہوئے ، 16فوت ہوگئے اور اسطرح شرح 1.1فیصد رہی۔ کٹھوعہ ضلع میں 3803 متاثر ہوئے ، 53افراد فوت ہوگئے اور شرح 1.3فیصد رہی۔ سانبہ میں 2800متاثرین میں 52افراد فوت ہوگئے اور شرح 1.7فیصد رہی۔ کشتواڑ ضلع میں 854افراد متاثر ہوئے، جن میں 8فوت ہوگئے اور اسطرح شرح 0.93رہی۔ پونچھ میں 1820 متاثر ہوئے ، 42افراد فوت ہوگئے اور اسطرح شرح 2.3فیصد رہی۔ رام بن ضلع میں 1930افراد متاثر ہوئے ، 22افراد فوت ہوگئے اور شرح 1.1فیصد رہی۔ ریاسی میں 1501متاثر ہوئے 16افراد فوت ہوئے اور اسطرح ضلع میں مرنے والوں کی شرح 1فیصد رہی۔