سرینگر//جموں وکشمیرمیںحکومت نے 23سرکاری اسپتالوں کو دوبارہ کورونا وائرس مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے مخصوص رکھا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ )محکمہ صحت وطبی تعلیم نے نوٹیفکیشن زیرنمبر HD/Plan/29/2020 بتاریخ 24اپریل2021میں کہاہے کہ جموں و کشمیر میں23اسپتالوں ودیگرصحت مراکز کووائرس متاثرین کے علاج و معالجہ کیلئے دوبارہ مختصوص کیا گیا ہے جن میں15کشمیر جبکہ 8جموں میں رکھے گئے ہیں۔ کشمیر کے 15سرکار اسپتالوں میں ودیگرطبی مراکز میں سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ (104بستر)،جواہرلعل بہرئو اسپتال رعناواری (150بستر)، کشمیرنرسنگ ہوم سونہ وار (50 بستر)، سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور (50 بستر) ، ٹروما اسپتال بجبہاڑہ (110 بستر) ،این ٹی پی ایچ سی اکھورہ مٹن (50 بستر)،ایم سی ایچ کولگام (60بستر)،این ٹی پی ایچ سی نیوبلڈنگ پیٹھ کوٹ بڈگام(40بستر)،این ٹی پی ایچ سی نیوبلڈنگ پارس آباد بڈگام (30بستر)،پرائمری ہیلتھ سینٹر چھانہ پورہ بڈگام(34بستر)،این ٹی ایچ پی سی بانڈی پورہ(میٹرنٹی سینٹر سونہ وانی)(100بستر)،کیمونٹی ہیلتھ سینٹر داورگریز(30بستر)،طبی کالج شیلوتھ بانڈی پورہ(56بستر)،کیمونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن بانڈی پورہ(80بستر)،آرمی اسپتالJAKLIرنگریٹ سری نگر(250بستر) شامل ہیں۔تازہ حکم نامہ سے وادی میں کورونا مریضوں کیلئے مزید 1194بستر دستیاب ہونگے۔اُدھر جموں ڈویژن میں جن 8اسپتالوں میں گاندھی نگر جموں (90بستر)،سی ڈی اسپتال جموں (110بستر)،ایم سی ایچ کمپلیکس گاندھی نگراسپتال جموں (98بستر) ،کیمونٹی ہیلتھ سینٹر رام گڑھ (25بستر) ،اولڈ اسپتال کشتواڑ (70بستر)،ایس ڈی ایچ ناگری پرول (30بستر)،کیمونٹی ہیلتھ سینٹر چنینی (80بستر)،اے ایچ گھگوال سانبہ (08بستر) شامل ہیں ۔جموں صوبے کے 8سرکاری اسپتالوں میں 511بسترکورونا مریضوں کے علاوہ و معالجہ کیلئے دستیاب ہونگے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان میں چند اسپتالوں میں دوبارہ معمول کا کام کاج شروع کیا گیا تھا لیکن اب تمام اسپتالوں کو دوبارہ کورونا متاثرین کیلئے مخصوص کیا گیا ۔
۔23سرکاری اسپتال وائرس متاثرین کیلئے مخصوس
