Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

۔’’2018،خونی سال الوداع‘‘: وادی میں امسال450ہلاکتیں:انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کی رپورٹ جاری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر// وادی میں امسال450ہلاکتوں کا دعویٰ کرتے ہوئے بشری پاسداری گروپ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس نے’’2018،خونی سال الوداع‘‘ کے نام سے سالانہ ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ سرینگر کے ایوان صحافت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فورم کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے انگریزی اور اردو زباں میں بیک وقت یہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امسال 2018میں وادی میں ہی صرف450افراد کی جانیں تلف ہوئیں،جن میں مقامی شہریوں کے علاوہ بیرون ریاست شہری،فوج،فورسز اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان خونین معرکہ آرائیوں کے دوران240عساکر جان بحق ہوئے،جبکہ95سرکاری فورسز اہلکار بھی لقمہ اجل بن گئے،جن میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سال2018میں115 شہری بھی گولیوں کا نشانہ بن گئے،جن میں مقامات تصادم کے نزدیک60اور احتجاجی مظاہروں کے دوران27 جبکہ نامعلوم بندوق برداروں کی گولیوں سے33افراد جان بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مہلوکین میں خواتین،جسمانی طور پر ناخیز افراد، صحافی،بیرون ریاست کے مزدور،سیاسی کارکن اور دیگر لوگ بھی موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال بھر فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان95خونین معرکہ آرائیاں بھی ہوئیں،جن میں قریب120مکانات کو نقصان پہنچا۔ اس موقعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے شہری ہلاکتوں کو’’لامحدوداختیارات اورعدم جوابدہی کانتیجہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ’’ عالمی برادری اوراقوام متحدہ کی مصلحت پسندی  سے جموں وکشمیرمیں مزیدبھیانک نتائج برآمدہوسکتے ہیں‘‘ ۔انہوں نے کہاکہ وادی میں2018کے دوران مہلک و غیر مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے درجنوںافراد بینائی سے محروم ہوئے،جبکہ اس کی اصل وجہ کشمیرمسئلے کے حل میں تاخیر ہے اور اس سے خطہ گلپوش میں سیاسی وحقوق انسانی کی صورتحال روزبروزبدسے بدترہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بھارت نے’’ جموں کشمیر کے نہتے عوام کیخلاف بلا اعلان ایک جنگ شروع کررکھی ہے اور ہر سو خون ہی خون نظر آرہا ہے ‘‘۔ اونتو نے کہا کہ کرفیو ،گرفتاریاں،تلاشیاں اور املاک کی تباہی روز کا معمول بن چکی ہیں ،جبکہ احتجاج کررہے عوام کے خلاف پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں لوگوں کے چہرے مسخ کئے گئے اور بیسوںکے قریب معصوم جوان اپنی بینائی سے محروم ہوئے اور اس دوران سینکڑوںافراد کو قید کرکے جیلوں اورتھانوںمیں بند کیا گیا ۔انہوں نے کہا ’’اقوام متحدہ نے جموں کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے لوگوں سے وعدے پورے نہ کئے  اور جموں کشمیر کے سیاسی مستقبل کو طے کرنے میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے سیاسی اورحقوق انسانی کی صورتحال روزبروزبدسے بدترہوتی جارہی ہے۔‘‘ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا’’خواتین کی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ،عصمتیں لٹ رہی ہیں،زندان بھرے جارہے ہیں ،قید و بند کا سلسلہ دراز کیا جارہا ہے ، حراستی ہلاکتیں ،ٹارچر ،جسمانی تشدد ،فرضی انکائونٹر ،بغیر اعلان کے کرفیو،لوگوں کی آواجاہی اور نقل و حرکت پر قدغنیں،ذرایع ابلاغ پر بندشیں اور کالے قوانین کا اطلاق روز کا معمول بن گیا ہے‘‘ ۔ اونتو نے کہا کہ مبینہ رواں ماردھاڑ اور قتل و غارت گری سے متعلق وہ بین الاقوامی بردری سے یہ اُمید رکھیں گے کہ وہ اس گھمبیر صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اور ان معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے دائمی اور پُر امن حل اور سنگین نوعیت کی حقوق البشرپامالیوں میں ملوث افراد کوقانون کے کٹہرے میں لاکھڑاکرنے کی کوششیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر جہاں جنازوں سے شور محشر پیدا ہوا،وہی بیرون ریاست بھی فورسز اہلکاروں کی جنازے جاتے رہیں،اور انکے اہل خانہ کو بھی اپنے بچوں سے جدا ہونا پڑا۔ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار بھی موجود تھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونمرگ میں دل کا دورہ پڑنے سے یاتری ازجان
تازہ ترین
پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی
برصغیر
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?