سرینگر// 2014کے تباہ کن سیلاب کے 6سال مکمل ہونے پر کل یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز انڈیا جموں و کشمیر سٹیٹ نے صوبائی انتظامیہ کے اشتراک سے ایک ویبنار منعقد کیا جس میں مختلف محکموں کے سینئر افسران اور سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اس آن لائین اجلاس میں مقررین نے سیلاب کے دوران ان جانبازوں کی خدمات کو سراہا جنہوں نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈل کر لوگوں کو بچالیا۔این آئی ڈی ایم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمیجر جنرل منوج کمار بندل نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز سٹیٹ سنٹر کے چیرمین انجینئرعامر علی نے شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ویبنار میں چیف انجینئر آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کشمیر افتخار اے ککرو ، ڈائریکٹر آئی ایم ڈی سونم لوٹس ، ڈین ریسرچ یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر شکیل اے رومشو ، ڈائریکٹر پلاننگ جے ٹی ایف آر پی افتخار حکیمنے شرکت کی ۔شرکاء نے 2014 کے سیلاب سے متعلق اپنے تجربات بیان کئے اور اس بہارد جانبازوں کی سراہنا کی جنہوں نے لوگوں کو سیلاب کے دوران بچا لیا جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی جانیں بچ گئیں ۔ویبنارمیں شرکاء نے صحت مند بحث و مباحثہ کیا اورحکومت کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔ ویبنارکو براہ راست دیکھنے کی سہولت آئی ای آڈیٹوریم چرچ لین سونہ وارباغ میں دستیاب تھی۔