سانبہ //حکومت کی طرف سے جاری ہدایات کی تعمیل میں میونسپل کمیٹی بڑری برہمنہ کے حکام نے پولیوشن کنٹرول بورڈ ضلع سانبہ (شمالی) کے ساتھ مل کر قصبے میں بڑے پیمانے پر انسداد پولی تھین مہم چلائی۔ ٹیم نے 50 مائیکرون سے کم کے تقریبا 2.60 کوئنٹل کیری بیگ ضبط کیے اور 26ہزار600روپے (پی سی بی کی طرف سے 16000 روپے اور ایم سی بڑی برہمنہ کی طرف سے 10ہزار600 روپے)کا جرمانہ عائد کیا۔ا نسداد پالی تھین مہم کے افسران / اہلکاروں نے دکانداروں /چھاپڑی فروشوں/ ہاکرز کو آلودگی کنٹرول بورڈ کی ہدایات کے بارے میں آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ 50 مائیکرون سے کم پولی تھین بیگ کے استعمال سے گریز کریں۔ میونسپل کمیٹی بڑری برہمنہ نے ضبط شدہ پالی تھین کیری بیگز کو آلودگی کنٹرول بورڈ کے حوالے کر دیا۔ل