سرینگر// چلہ کلان کے آخری ایام می وادی بھر کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں تک مطلع ابر آلود رہیگا اور 2فروری کو ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔گذشتہ 3روز کے مقابلے میں سرینگر سمیت وادی کے دیگر علا قو ں کے شبانہ درجہ حرات میں قدرے بہتری دیکھی گئی۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی 3.6 تھا۔ گلمرگ میں منفی7.5 ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب منفی10.4 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میںگزشتہ رات منفی 11.8 کے مقابلے میں کم سے کم 2.8 ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں منفی 3.3 رہا جو گزشتہ رات منفی 4.9 درج کیا گیا تھا۔ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14.6 ریکارڈ ہوا جہاں گزشتہ رات منفی 18.0 رہا۔ کرگل میں آٹومیٹک اسٹیشن پر پارہ منفی 16.9 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔ دراس میںکم سے کم 14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کی پیشگوئی کی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہے گا اور 2فروری کو بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ ساتھ درمیانہ درجہ کی برف باری کا امکان ہے۔