سرینگر//2روز تک سیکورٹی صورتحال اور شوپیاں میں جان بحق جنگجوئوں کے جاں بحق ہو نے کے پیش نظر ٹرین سروس معطل رہے کے بعد سنیچر کو دو بارہ بحال کی گئی جسکے دوران سینکڑوں مسافروں نے نے بانہال سے بارہمولہ اور بارہمولہ سے بانہال کے در میان سفر کیا ۔ریلوے حکام نے کہا کہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر بانہال بارہمولہ ٹرین سروس بحال رکھی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران اس ٹرین کے زریعے سینکڑوں مسافروں نے سفر کیا ۔واضح رہے کہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ 2روز سے بانہال اور بارہمولہ ٹرین سروس معطل رکھی گئی تھی۔