۔2فوت، 97متاثر | جموںکے 10 اضلاع میں متاثرین کی تعداد 10 سے کم

سرینگر //دو دنوں تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھمنے کے بعد اتوار کو ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے دو افراد کی جان گئی ہے۔ اس سے قبل جمعہ اور اتوار کو جموں و کشمیر میں کسی کی جان نہیں گئی تھی تاہم اتوار کو مزید دو اموات سے متوفین کی مجموعی تعداد 4397 تک پہنچ چکی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 50ہزار 107تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں4مسافروں سمیت مزید 97افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 23ہزار 422ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 97افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 21جموں جبکہ 76کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 76افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 73افراد مقامی سطح پر رابطے میںآنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 76متاثرین میں سرینگر میں 28، بارہمولہ میں 2،بڈگام میں 10، پلوامہ میں 5، کپوارہ میں 3،اننت ناگ میں 0،بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 11، کولگام میں11 اور شوپیان میں 2متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 899ہوگئی ہے۔ اتوار کو 7دنوں کے بعد کشمیر میں کورونا وائرس سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والے شخص کو چند دن قبل سکمز صورہ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں  24گھنٹوں کے دوران صرف 21افراد متاثر ہوئے ہیں اور اسطرح صوبے کے ہر ضلع میں متاثرین کی تعداد 10سے کم ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے 21متاثرین میں ایک بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے کے بعد جموں پہنچا جبکہ دیگر 20مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوگئے۔ جموں صوبے کے 21متاثرین میں ضلع جموں میں 4،راجوری میں 3،ڈوڈہ میں8،کشتواڑ میں 2،پونچھ میں 2،رام بن میں 1،ریاسی میں 1جبکہ ادھمپورہ، کھٹوعہ اور سانبہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 523ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں دو دنوں کے بعد ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے ایک شخص کی جان گئی ہے۔ مرنے والے شخص کو چند قبل جی ایم سی راجوری میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اتوار کو فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2157ہوگئی ہے۔