۔195 شہری اور 3 بچے مارے گئے: یوکرین وزیر

کیف//یوکرین کے وزیر صحت وکٹر لیاشکو نے ہفتہ کو بتایا کہ روسی حملے میں تین بچوں سمیت 198 شہری مارے گئے۔
 
فیس بک پر ایک پوسٹ میں لیاشکو نے بتایا کہ "تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں 3 بچوں سمیت 198 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور33 بچوں سمیت 1,115 افراد زخمی ہوئے ہیں۔"
 
ان کا کہنا تھا کہ دو لڑکوں کی پیدائش ایک میٹرنٹی ہسپتال میں ہوئی ہے جو کہ خرسون شہر میں ایک بم شیلٹر میں قائم کیا گیا ہے۔
 
انہوں مزید کہا کہ "دو نئی زندگیاں جن کے جینیاتی کوڈ میں پہلے سے ہی جنگ موجود ہے۔ ہم اور وہ کبھی نہیں بھولیں گے اور نہ کبھی معاف کریں گے۔ زندگی چلتی رہتی ہے، ہم بچوں کو جنم دیتے ہیں اور کوئی ہمیں شکست نہیں سکتا۔‘‘
 
بی بی سی نے کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو کے حوالے سے بتایا کہ کیف میں پوری رات ہوئی لڑائی میں دو بچوں سمیت 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
 
اس سے قبل یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے الزام لگایا تھا کہ ان میں سے ایک میزائل کیف میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر گرا۔
 
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ"کیف ہمارا شاندار، پرامن شہر، ایک اور رات روسی زمینی افواج اور میزائلوں کے حملوں سے بچ گیا۔
 
ان میں سے ایک نے کیف میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔ میں دنیا سے مطالبہ کرتا ہوں کہ روس کو مکمل طور پر الگ تھلگ کر دو، سفیروں کو نکال دو، تیل کی پابندی لگاؤ، اس کی معیشت کو تباہ کر دو۔ روسی جنگی مجرموں کو روکو!"