جموں //جنگجو مخالف کاروائی میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے بہبودی کے اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے فوت ہوئے اہلکاروں، ایس او پیز اورسبکدوش پولیس اہلکاروں کیلئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے فوت ہونے والے17پولیس اہلکاروں کے حق میں 2.5لاکھ روپے کی مالی امداد کو منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی پی نے 20زیر سروس اور سبکدوش پولیس اہلکاروں کے حق میں 2.7لاکھ کی مالی امداد کو منظوری دی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو یہ مالی معاونت سے خود اور اہلخانہ کے علاوہ بچوں کی شادی پر صرف کرنے ہیں۔ معالی معاونت کی رقم 5ہزار سے 25ہزار تک ہے۔ یہ امداد پولیس پریوار فنڈ اور ریٹائرڈ ولفیئر فنڈ سے منظور کی گئی ہے جو واپس نہیں کرنی ہے۔