بارہمولہ // ایس ین ڈبلیو چندرہامہ پٹن کے میدان میں اتوار کو سترویں ایس این ڈبلیو کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ ماریہ کرکٹ کلب اور پی سی سی پٹن کے مابین کھیلا گیا جو آخری گیند تک سنسنی خیز رہا۔ٹاس جیت کر ماریہ کرکٹ کلب نے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اورز میں 115 رنز بنا ئے ۔ عادل مقبول کے 38 اور طاہر کے 24 رن بنائے۔پی سی پٹن کی جانب سے مدثر نبی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایاز ،مشتاق اور شبریز نے دو دو وکٹیں لیں۔جواب میں پی سی سی پٹن کی نے مقررہ بیس اورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 111 رن بنائے اور ایک نزدیکی مقابلہ میں چار رنز سے میچ ہار لیا۔پی سی سی پٹن کی جانب سے فیضان نے 38 اور مدثر نبی نے 30 رنز بنائے۔ماریہ کرکٹ کلب کی جانب سے طاہر نے 4وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
۔17ویں ایس این ڈبلیو کرکٹ ٹورنامنٹ کی سنسنی خیز شروعات
