سرینگر// سرینگر میں کووِڈ بندشوں اور معیاری عملیاتی طریقہ کار کے پیش نظر17جنوری سے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ علاقائی ٹرانسپورٹ افسر کشمیر کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ سرینگر میں کویڈ کیسوں کے حالیہ اضافے کے پیش نظر اور ڈرائیونگ ٹیسٹوں کے دوران ہجوم سے بچنے کیلئے سرینگر میں17جنوری سے31جنوری تک تمام طے شدہ ٹیسٹوں کو منسوخ کیا گیا۔عام لوگوں کو مطلع کیا گیا کہ مذکورہ دفتر کی طرف سے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔