سرینگر// جموں کشمیر انتظامیہ میں ایک آئی اے ایس افسر اور15’کے اے ایس‘ افسراں سمیت16افسراں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔ سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ مال کے ایڈیشنل سیکریٹری کمار راجیو رنجن،جن کے پاس جموں کشمیر لینڈ رکارڈس منیجمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج بھی تھا،کا تبادلہ عمل میں لاکر دستیاب جگہ پر کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس تعینات کیا گیا،تاہم وہ جموں کشمیر لینڈ رکارڈس منیجمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج بھی مزید احکامات تک سنبھالیں گے۔ محکمہ عمومی انتطامی میں اپنی تقرری کی منتظر رچنا شرما کو محکمہ کواپریٹو کے خصوصی سیکریٹری کا قلمدان سونپا گیا،جبکہ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہی ڈاکٹر نروپا رائے کو ایڈیشنل راجسٹرار کواپریٹو جموں تعینات کیا گیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن (سینٹرل) کشمیر عابد حسین کو صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر تعینات کیا گیا،جبکہ اپنی تقرری کے منتظر بابو رام کو محکمہ محنت و روزگار میں ایڈیشنل سیکریٹری کا قلمدان دیا گیا۔تزائن مختار،جنرل منیجر ڈی آئی سی سرینگر کو جوائنٹ ڈائریکٹر صنعت و حرفت تعینات کیا گیا جبکہ وہ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کا قلمدان بھی سنبھالیں گی۔ محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کے منتظر راکیش کمار کو محکمہ شہری ترقی و مکانات میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا جبکہ رجسٹرار ضلع سرینگر مسرت ہاشم کو تبدیل کرکے ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پہلگام میں چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا۔ محکمہ آفات سماوی،ریلیف و باز آبادکاری کے ایڈیشنل سیکریٹری سنیل کمار کو تبدیل کرکے ڑیجنل ٹرانسپورٹ افسر کھٹوعہ تعینات کیا گیا۔ محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کی منتظر سونینا شرما کو محکمہ اے آر آئی ٹرینگنس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ رجسٹرار جی سی ای ٹی جموں وناکشی کول کو ڈپٹی لیبر کمشنر جموں تعینات کیا گیا جبکہ محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے پریم سنگھ کو جنرل منیجر،ڈی آئی سی کھٹوعہ تعینات کیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے محمد اشرف کو جوائنٹ ڈائریکٹر محنت و روزگار جموں تعینات کیا گیا جبکہ محکمہ شہری ترقی و مکانات میں ایڈیشنل سیکریٹری امرجیت سنگھ کو تبدیل کرکے دستیاب جگہ پر ڈپٹی لیبر کمشنر سینٹرل تعینات کیا گیا۔صوبائی کمشنر کے دفتر میں میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہی حمیدہ اختر کو جنرل منیجر ڈی آئی سی سرینگر تعینات کیا گیا جبکہ محکمہ خزانہ میں ڈپٹی سیکریٹری سریندر پال کو تبدیل کرکے جنرل منیجر ڈی آئی سی سانبہ تعینات کیا گیا۔