بڈگام//سٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق اتوار کو152عازمین پر مشتمل 11واںقافلہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر محمود پر روانہ ہوا۔ان میں81مرد اور 71 خواتین عازمین حج شامل تھیں۔ اس موقعہ پرضلع انتظامیہ بڈگام کے علاوہ حج کمیٹی اور دیگر سینئر آفیسران نے عازمین کو رخصت کیا۔