۔15مارچ تک 30کیسوں کا نپٹارہ

سرنکوٹ// تحصیل لیگل سروسز کمیٹی سرنکوٹ نے گزشتہ روز ایک لیگل کیمپ کے دوران 50 مقدمات میں سے 30 کا نپٹارہ کیا ہے۔جو بذریعہ درخواست عدالت ہذا میں پیش کی گئی ۔منظور احمد خان سب جج و تحصیل لیگل سروسز کمٹی چیرمین  نے لیگل سروسز اتھارٹی ایکٹ کے تحت جنوری 2022 سے 15 مارچ 2022 تک کل 50 میں سے 30 مقدمات کو خوش اسلوبی سے نمٹا دیااور متاثرہ افراد کو محکمہ کی طرف سے 12  لاکھ روپے فراہم کئے گئے جس میں پی ایل وی افراز احمد کے ذریعے تنازعات کے خوش اسلوبی سے تصفیہ کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر دس معاملات اور بھی تھے ان کا بھی نپٹارہ کیا گیا۔